• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

صدقہ فطر سے روزوں میں رہ جانے والی کوتاہیاں لغزشیں دور ہو جاتی ہیں

آن فتوی موبائل سروس کے چیرمین مفتی محمد ارشد فاروقی کا صدقہ پر بیان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2026
0 0
A A
صدقہ فطر سے روزوں میں رہ جانے والی کوتاہیاں لغزشیں دور ہو جاتی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند  ،سماج نیوز سروس: اللہ تعالی نے رمضان المبارک کے روزوں کی تکمیل اور ان میں ہونے والی کوتاہیوں کے ازالے اور غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے صدقہ فطر واجب کیا صدقہ فطر کی حکمت فقیروں محتاجوں غریبوں پریشان حال لوگوں کی خبر گیری اور ان کی داد رسی ہے اور انہیں عید جیسے مسرت کے دن دست سوال دراز کرنے سے بچانا ہے تاکہ یہ لوگ بھی امیروں مالداروں کے ساتھ خوشی خوشی عید منائیں اور یہ عید ہر انگن میں خوشی کے پھول کھلائے اور صدقہ دینے والا احسان و کرم غم خواری مواسات کی اعلی صفت سے متصف ہو ،صدقہ فطر سے روزہ دار کے روزوں میں رہ جانے والی کمیاں کوتاہیاں لغزشیں دور ہو جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارآن فتوی موبائل سروس کے چیرمین مفتی محمد ارشد فاروقی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر روزوں کی تکمیل ہو جانے کے موقع پر اظہار مسرت کا ذریعہ ہے نعمت کا نذرانہ ہے حضرت عبداللہ ابن عباس نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر واجب کیا تاکہ روزہ دار کا روزہ لغو و بیہودہ چیزوں سے پاک ہو سکے اور مسکینوں کی خوراک کا سامان ہو سکے جس نے نماز سے پہلے ادا کیا تو وہ قبول ہوگا اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو اس کا شمار عام صدقے میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صدقہ فطر بھی تزکیہ کا حصہ ہے اسی لیے عید الفطر کی نماز کچھ تاخیر سے ادا کرنی چاہیے تاکہ لوگ صدقہ فطر ادا کر سکیں صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا کیا جائے الا یہ کہ کوئی عذر پیش ا جائے تو نماز کے بعد فورا ادا کر دے اور بہتر یہ ہے کہ عید سے کئی دن پہلے ہی صدقہ فطر ادا کر دے تاکہ ضرورت مند تنکہ تنکہ جمع کر کے عید کی خوشی میں شریک ہو سکے ان کے بچوں کے لبوں پر مسکراہٹ دینے والوں کے دلوں کو گدگدا سکے۔مفتی محمد ارشد فاروقی نے کہا کہ صدقہ فطر ہر صاحب نصاب پر واجب ہے البتہ مال پر سال گزرنا شرط نہیں ہے۔ اپنی طرف سے چھوٹے بچوں کی طرف سے اور جن لوگوں کی کفالت کرتا ہے ان کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرے۔ صدقہ فطر کی اہمیت کے پیش نظر بعض فقہا کا مسلک یہ ہے کہ جس شخص کے پاس عید کے شب و روز کے صرفے سے بھی کچھ زائد ہو تو وہ صدقہ فطر ادا کرے یہ مسلک شان زہد و توکل سے میل کھاتا ہے۔ صدقہ فطر کی مقدار حنفیہ کے نزدیک پونے دو کلو گندم ہے دیگر اماموں کے نزدیک ایک صاع ہے احناف کے یہاں فتوی یہ ہے کہ اگر گندم کی قیمت ادا کر دے تو صدقہ فطر ادا ہو جائے گا اور یہ ضرورت مندوں کی مصلحت کے زیادہ قرین قیاس ہے کہ نقد روپے سے وہ اپنی ہر ضرورت کی تکمیل کر سکتا ہے اس کے باوجود بعض فقہاء کا اصرار ہے کہ قیمت ادا نہ کرے بلکہ جنس دے دی جائے گندم چاول جو کھجور جس علاقے میں جو غذا رائج ہو براہ راست دی جائے۔ دینی مدارس میں پڑھنے والے نادار طلبہ بھی اس کے مستحق ہیں البتہ مدارس کے ذمہ داروں کی ذمہ داری ہے کہ صدقہ فطر کی مد میں جو رقم یا جنس ملے اسے عید کے دن کی ضروریات میں طلبہ پر خرچ کر دیں تاکہ صدقہ فطر کا مقصد پورا ہو سکے ۔صدقہ فطر کی مقدار ایک ہی مستحق فرد کو بھی دے سکتے ہیں اور چند میں تقسیم بھی کر سکتے ہیں اور ایک فرد کو کئی صدقہ فطر بھی دے سکتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist