• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

14؍سالوں کے طویل عرصے کے بعد دو مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور

دفاعی وکلاء کی کوششیں قابل ستائش، دیگر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش جاری رہے گی :مولانا حلیم اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 11, 2026
0 0
A A
14؍سالوں کے طویل عرصے کے بعد دو مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:دہشت گردی جیسے سنگین الزام کے تحت گذشتہ چودہ سالوں سے جیل میں مقیددو مسلم نوجوانوں کو آج اس وقت راحت ملی جب ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو منظور کرلیا، مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر اور طویل قید کو بنیا د بناکر جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے وکلاء عبدالوہاب خان اور شریف شیخ نے عدالت میں بحث کی تھی۔ملزمین ہارون عبدالرشید نائیک اور نقی احمد کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر ایک ماہ قبل ہی فریقین کے دکلاء کی بحث مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا۔خصوصی سیشن عدالت کے جج ایس آر نوندر نے ملزمین کو گذشتہ ماہ بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا ملزم ندیم اختر کے فیصلے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی، عدالت نے یکسانیت اور مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کو بنیاد بناکر ملزمین کی ضمانت منظور کی جو گذشتہ 14؍ سالوں سے زائد عرصے سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے تھے۔نچلی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہفتہ میں صرف تین دن ہوتی رہی اور ابتک استغاثہ 200؍سرکاری گواہان کو ہی عدالت میں پیش کرسکا ہے جبکہ ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے پانچ سو سے زائد سرکاری گواہوں کو نامز دکیا گیا ہے۔ دفاعی وکلاء نے دوران سماعت عدالت کو بتایا تھا کہ بامبے ہائی کورٹ نے ملزم ندیم اختر کی ضمانت منظور کی ہے لہذا یکسانیت کی بنیاد پر ملزمین کی ضمانت منظور کی جائے ، دوران سماعت وکلاء نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلوں کی نظیر بھی پیش کی جس میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کی بنیاد پر ملزمین کی ضمانت منظور کی ہے ۔ سرکاری وکیل مثر نے ضمانت عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دہشت گردی جیسے سنگین الزام والے مقدمہ میں یکسانیت کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی نہیں کی جاسکتی ہے لہذا ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت مسترد کی جائے ۔ملزمین کی خصوصی سیشن عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ ملزم ہارون عبدالرشید نائیک کی ماضی میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت مستردہوچکی تھی اس کے باوجود سیشن عدالت سے ملزم کو ضمانت پر رہا کرانا اپنے آپ میں ایک کارنامہ ہے جسے دفاعی وکلاء نے انجام دیا ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان اور ایڈوکیٹ شریف شیخ کو مبارکباد پیش کی ۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی سالوں سے جیل میں مقید ملزمین جن کے مقدمات کی سماعت تیزی سے نہیں ہورہی ہے ان کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کررہی ہے، اس تعلق سے سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف انڈیا میں متعدد ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں زیر سماعت ہیں۔واضح رہے کہ ملزمین ہارون عبدالرشید نائیک اور نقی احمد پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ملزمین ہارون عبدالرشید نائیک اور نقی احمد سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325, 324,379,109,120-B,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک،کفیل احمد محمد ایوب انصاری،، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist