• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران اپنے مفادات کے مطابق عمل کرے گا

جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ہم دشمن کے باقی ماندہ اثاثوں پر تباہ کن ضربیں لگائیں گے: پاسداران انقلاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
ایران اپنے مفادات کے مطابق عمل کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

تہران،  (یو این آئی) ایرانی ٹیلی ویژن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ تہران شاید امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کی پابندی نہ کرے اور اپنے مفادات کے مطابق عمل کرے گا۔
ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی افواج کسی بھی نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاسداران کا مزید کہنا ہے کہ "جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ہم دشمن کے باقی ماندہ اثاثوں پر تباہ کن ضربیں لگائیں گے”۔ انہوں نے جنگ بندی کے دوران بیداری اور خاموش میدانِ جنگ” کی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے چند گھنٹے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امن مذاکرات کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کریں گے، لیکن بدھ کے روز یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دو ماہ قبل شروع ہونے والی جنگ میں امریکہ کی اتحادی ریاست اسرائیل اس پر اتفاق کرے گی یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستانی ثالثوں کی اس درخواست کو منظور کر لیا ہے کہ "ایران پر ہمارا حملہ اس وقت تک روک دیا جائے جب تک کہ اس کے قائدین اور نمائندے ایک متفقہ تجویز پیش نہ کر دیں اور بات چیت کو کسی نہ کسی طرح نتیجے تک پہنچا سکیں”۔ پاکستانی رہنماؤں نے اسلام آباد میں اس جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کی میزبانی کی ہے جس نے ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم یکطرفہ طور پر بظاہر جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے باوجود ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سمندر کے راستے ایرانی تجارت پر امریکی بحریہ کا حصار جاری رکھیں گے، جسے تہران نے جنگی کارروائی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر کے اعلان پر بدھ کی صبح تک اعلیٰ ایرانی حکام کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، لیکن تہران سے ملنے والے بعض ابتدائی رد عمل سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایجنسی "تسنیم” نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے جنگ بندی میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی اور امریکی حصار کو طاقت کے ذریعے توڑنے کی اپنی دھمکیوں کو دہرایا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے ایک مشیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی اہمیت بہت کم ہے اور یہ ایک چال ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ "ایرانی حکومت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو کہ حیران کن نہیں ہے”۔ ان کا اشارہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ملک کے بعض رہنماؤں کی ہلاکت کی طرف تھا، جن میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں جن کی جگہ ان کے بیٹے مجتبیٰ نے لی ہے۔
یہ تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد میں اصولی طور پر طے شدہ امن مذاکرات ناکامی کے دہانے پر دکھائی دے رہے تھے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جن کی موجودگی کا ایرانیوں نے مطالبہ کیا تھا، گذشتہ روز منگل کو پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن وائٹ ہاؤس کے ایک اہل کار نے بتایا کہ وہ ابھی واشنگٹن سے روانہ نہیں ہوئے اور اضافی سیاسی ملاقاتوں میں شریک ہیں۔یاد رہے کہ10 روز قبل ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا اور اس میں زیادہ تر توجہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر مرکوز رہی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے یورینیم باہر نکالنا چاہتے ہیں تاکہ اسے اس حد تک افزودگی سے روکا جا سکے جہاں وہ جوہری ہتھیار بنا سکے، جس کی تہران تردید کرتا ہے۔ تہران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُر امن شہری مقاصد کے لیے ہے اور این پی ٹی (جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ) کا دستخط کنندہ ہونے کے ناطے اسے اس کا حق حاصل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist