• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

وزیراعظم کے خلاف متنازع تبصرے پر جواب طلب، جاری کیے گئے نوٹس کا جواب 24 گھنٹے میں دینے کو کہا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے اس تبصرے پر بدھ کو نوٹس جاری کر کے صفائی طلب کی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر نے مسٹر مودی کو دہشت گرد کہا تھا۔کمیشن کے ذرائع نے کہا، "الیکشن کمیشن نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گردکہے جانے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمیشن نے اس پر مسٹر کھرگے کو سخت نوٹس بھیجا ہے۔” ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکایت پر مسٹر کھرگے کو آج جاری کیے گئے نوٹس کا جواب 24 گھنٹے میں دینے کو کہا گیا ہے۔بی جے پی نے تمل ناڈو میں ایک میڈیا کانفرنس میں مسٹر کھرگے کے اس متنازع تبصرے پر منگل کو کمیشن کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ بی جے پی نے کانگریس صدر کے بیان کو انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دیا ہے اور اس پر فوری کارروائی کرنے نیز مسٹر کھرگے سے فوری معافی مانگنے کے لیے کہے جانے کی درخواست کی تھی۔ اس متنازع بیان پر بی جے پی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کل کمیشن سے بھی ملا تھا، جس میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال شامل تھے۔مسٹر ریجیجو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا، "ہم نے کانگریس صدر جناب ملکارجن کھرگے جی کے خلاف اور شرمناک بیان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے معزز وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد کہا ہے۔” بی جے پی نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب اپنی شکایت میں درخواست کی ہے کہ کانگریس صدر کو ان کے اس توہین آمیز بیان کے لیے فوری طور پر معافی مانگنے کے لیے کہا جائے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ مسٹر کھرگے نے تمل ناڈو میں ایک کانفرنس میں وزیراعظم مودی کے لیے کہا- "وہ دہشت گرد ہیں۔” ان کے اس بیان کی اخبارات، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا میں بڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی ہے جس سے انتخابی ماحول آلودہ ہو گیا ہے۔پارٹی نے مسٹر کھرگے کے تبصرے کو کردار کشی کرنے والا اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے جھوٹی بات کو حقیقت کے طور پر پیش کرنے کا عمل قرار دیا ہے جو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ مسٹر کھرگے کا بیان بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت جرم ہے۔بی جے پی نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کرے اور مسٹر کھرگے سے معافی مانگنے کو کہے۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اس بیان کو تشہیری مواد میں شامل کرنے سے روکا جائے اور میڈیا سے بھی اس بیان کو ہٹانے کے لیے کہا جائے۔ مسٹر کھرگے نے بعد میں صفائی دی تھی کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ انتخابات آتے ہی وزیراعظم اپوزیشن کو ڈرانے کے لیے انفورسمنٹ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ دوسری اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیان پر چھتیس گڑھ میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسٹر کھرگے کے بیان کووزیر اعظم کے عہدے کے وقار اور ملک کے عوام کی توہین قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کرن سنگھ دیو نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعظم کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال ملک کے وقار پر سیدھا حملہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اقربا پروری، تکبر اور خوشامد کی سیاست سے دوچار ہے اور جب وہ ترقی اور عوامی مفاد کے مسائل کا جواب دینے میں ناکام رہتی ہے تو ایسی زبان کا سہارا لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنقید نہیں بلکہ سیاسی دیوالیہ پن کی عکاسی کرنے والی زبان ہے اور اس سے کانگریس کی زوال پذیر سیاسی سوچ اور مایوسی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے اسے جمہوری اقدار اور ذمہ دار اپوزیشن کی روح کے منافی قرار دیا۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے مسٹر کھرگے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی زبان گھٹیا، توہین آمیز، غیر مہذب اور بے ہودہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف وزیراعظم کے عہدے کے وقار کی توہین ہوتی ہے بلکہ ان کروڑوں شہریوں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے، جنہوں نے جمہوری عمل کے ذریعے اپنی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ ردعمل اس کی سیاسی مایوسی کا اشارہ ہے اور اس طرح کے بیانات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے کانگریس صدر اور پارٹی سے غیر مشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے لیکن زبان کا احترام اور آئینی عہدوں کا احترام ہر حال میں ضروری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist