• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء اترپردیش کا دینی و دعوتی ٹور کا تاریخی اعلان

نئی نسل کے کا تحفظ سب سے بڑا چیلنج، عصری تعلیم کے ساتھ مکاتب کا نظام وقت کی اہم ترین ضرورت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 25, 2026
0 0
A A
ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء اترپردیش کا دینی و دعوتی ٹور کا تاریخی اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : موجودہ پرفتن دور اور اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے نئی نسل کو ان کے شاندار ماضی اور اسلامی تہذیب سے کاٹنے کی منظم سازشوں کے بیچ، مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج اپنے بچوں کے دین و ایمان کا تحفظ ہے۔ والدین جس طرح بچوں کے شاندار دنیوی مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کی فکر کرتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ انہیں ان کے اخروی انجام اور دینی تربیت کی فکر کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے آج جامع مسجد اشرف آباد میں نماز جمعہ سے قبل ایک کثیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبداللہ قاسمی نے انبیاء کرام کی تاریخ اور بالخصوص حضرت یعقوب علیہ السلام کی سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انبیاء کا پورا گھرانا ہونے کے باوجود، موت کے وقت حضرت یعقوبؑ کو اپنی اولاد کے ایمان کی فکر دامن گیر تھی اور انہوں نے اپنے بیٹوں کو جمع کر کے پوچھا تھا کہ ’میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟‘۔ جب ایک پیغمبر اپنی اولاد کے تعلق سے بے فکر نہیں ہو سکتا تو ہم، جو اس پرفتن دور میں جی رہے ہیں جہاں قدم قدم پر گمراہی کے اسباب موجود ہیں، کیسے غافل ہو سکتے ہیں؟ محض دین دار گھرانے میں پیدا ہونا کافی نہیں، بلکہ بچوں کے دل و دماغ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت اور دین کا شعور بٹھانا لازمی ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء اترپردیش نے موجودہ تعلیمی نظام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے کم عمری میں ہی مشنری یا ایسے اسکولوں میں داخل کر دیے جاتے ہیں جہاں ان کا دین، ہماری مادری زبان اردو اور اسلامی لٹریچر سے کوئی واسطہ نہیں رہتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود وہ دینی شعائر سے کوسوں دور ہو جاتے ہیں۔ مولانا قاسمی نے گجرات کے مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں بھی عصری تعلیم کے ساتھ مساجد پر مبنی مکاتب کا مضبوط نظام اپنے علاقوں میں نافذ کرنا ہوگا۔ اسکول جانے سے قبل یا بعد میں بچوں کو مسجد کے مکتب سے جوڑنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ الحمدللہ دین سیکھنے کے لیے ہمارے پاس جگہ جگہ مساجد کی شکل میں بہترین، محفوظ اور وسیع مراکز موجود ہیں، جہاں نہ وسائل کی کمی ہے اور نہ جگہ کی۔ گرمی کی چھٹیوں کو غنیمت جاننے کی تلقین کرتے ہوئے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے دو اہم اعلانات کیے ، پہلا بچوں اور بچیوں کے لیے چھٹیوں میں ایک 40 روزہ خصوصی کورس کا خاکہ تیار کیا گیا ہے جس میں ناظرہ قرآن، سیرت النبی ﷺ، تاریخِ اسلام، بنیادی عقائد و مسائل اور اخلاقیات کی تعلیم دی جائے گی، تاکہ بچوں کے ذہنوں کو اسلام کے تئیں صاف اور مستحکم کیا جا سکے۔دوسرا نئی نسل کے ذہنوں میں اسکولوں اور نصاب کے ذریعے ہماری تاریخ کے تئیں بٹھائے گئے شکوک و شبہات کو دور کرنے اور انہیں ان کے سنہری ماضی سے روشناس کرانے کے لیے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کا ایک خصوصی ٹور ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist