• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان بڑی خونچکاں ہے!

ڈاکٹرآصف لئیق ندوی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 30, 2023
0 0
A A
مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان بڑی خونچکاں ہے!
Share on FacebookShare on Twitter

مسلمانوں نے اس دنیا پر کم وبیش بارہ سو سال کے طویل عرصے تک حکمرانی کی، دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے طور پرچاروں طرف انکا سکہ جمارہا،مشرق ومغرب اور شمال وجنوب کے زیادہ تر حصوں پر انکی حکومتیں قائم ہوئیں اور انکی حکمرانی وجہابانی کاپورے عالم میں ڈنکا بجتا رہا،انکے نمایاں اخلاق وکردار اور معاملات کی بے مثال خوبیوں سے متاثر ہو کرنہ صرف لاکھوں کروڑوں افراد ایمان ویقین کی دولت سے مالامال ہوئےاور اسلام کی ہمہ گیر جامعیت کیطرف طرف خود بخود کھنچتے چلے آئے، گویا کہ مسلمانوں، انکی قیادت وسیادت،عبادت وریاضت اور طوروطریق کے اندرایک ایسی مقناطیسی طاقت وقوت ہے، جس کی طرف نہ صرف افراد ہی مائل ہوئے بلکہ پورا کا پورا ملک اسکی کشش کی طرف کھنچتا چلاآیا، عرب ممالک کیساتھ ساتھ افریقہ، اندلس اوربرصغیر کے بڑے حصے مثلاً ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش اس بات کے چشم دید گواہ ہیں اور انکی بے مثال تاریخ انکے زندہ وتابندہ کارناموں اور قربانیوں کی سچی تصویر پیش کرتی ہے، مگر افسوس! کہ اسلاف کے نمایاں اوصاف وکمالات سے متصف ہونے کے بجائے جب انکی اولادکے اندرمجرمانہ عیش وعشرت اور خدافراموشی کے جذبات واحساسات نے انگڑائی لی اور وہ اسمیں خداورسول کو چھوڑ کر محوومست ہوگئے تو خدا نے انکو بھی مہلت پر مہلت دی مگر باوجود تنیہات ربانی کے جب وہ اپنی مجرمانہ عیش وعشرت، جاہلانہ طوروطریق سے باز نہیں آئے تو خدا نے ان کی بھی پکڑ کی اورنہ صرف عزت ووقار کی زندگی سے انکو ہاتھ دھونا پڑا بلکہ وہ خدا کی نظر میں بھی گرکر رہ گئے اور دنیا کی نقشے میں ذلیل ورسواسمجھے جانے لگے۔
آج جبکہ انسانیت چاروں طرف اسی سچی ایمانی واسلامی تصویر کیلئے بے قرار نظر آرہی ہے، امن وامان اور چین وسکون کی زندگی کیلئے سرگرداں اورپریشان ہے،ہرجگہ پیاسی تڑپتی پھر رہی ہے، جوکبھی عہدرسالت، عہد صحابہ اور انکے بعد بعض حکمرانوں کےدور میں دیکھے گئے،جنکی اولادنے اس تصویر کو خاک میں ملا کر رکھ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،جس کے سبب دنیا کی قیادت وسیادت ان سے چھین لی گئی اور اغیار کی غلامی انکی قسمت میں لکھ دی گئی،اس بڑی ذلت ورسوائی کے باوجودموجودہ دور کے مسلمان غفلت ولاپرواہی کے عالم میں پڑے ہوئے ہیں، انکی اولادبھی اسلاف کی خوبیوں سے متصف ہونے کے بجائے رات رات بھرجگ کر موبائلوں اورانٹرنیٹ کے اوہام وخرافات کے چکر میں پھنس کر اپنی زندگی برباد کررہی ہے، اسی لئے جب انکے اطوار واخلاق پر جب غیروں کی نظر پڑتی ہے تو وہ اس دور کے نام نہاد مسلمانوں کیوجہ سے عالگیر مذہب اسلام اور انسانیت کے سچے پیغام سے متنفر ہوتے نظر آتے ہیں! وہ اسلام سے قریب ہونے کے بجائے مزید اس سے دوریاں اختیار کرلیتے ہیں اور دونوں کے خلاف سازشوں اور پروپیگنڈوں میں لگ جاتے ہیں اور مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ہم اسکا ٹھیکرا اپنے اعمال وکردار کے بجائے دشمنوں کے سر ہی پھوڑنے لگتے ہیں۔اعمالکم عمالکم جیسے تمہارے اعمال ویسے تمہارے حکمراں کے ارشاد کوفراموش کردیتے ہیں، خدا کا فرمان ہے جسکا ترجمہ ہے:”خشکی اور تری میں لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی (اعمال) کی خرابی کے سبب فساد وبگاڑ پھیل رہا ہے؛ تاکہ اللہ تعالیٰ اُن کے بعض اعمال کا مزہ انہیں چکھادے؛تاکہ وہ باز آجائیں“۔ مگر پھر بھی ہمارا رویہ دیندار نہیں ہوپاتا۔اسی بات کا رونا اور شکوہ شاعر مشرق علامہ اقبال علیہ الرحمہ نے بھی اسطر ح کیا ہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
اور اسی درد،تکلیف اور کڑھن کا اظہار بڑے دردمندانہ اور مؤرخانہ انداز میں”انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر“کتاب کرتی ہے، اور خونچکاں داستان کی سچی تصویر پیش کرتی ہے،یہ کتاب مفکّر اسلام سید ابو الحسن علی ندویؒ کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے، جس میں انہوں نے دنیائے انسانی پر مسلمانوں کے عروج وزوال کی خونچکاں داستان بڑے عادلانہ اور منصفانہ انداز میں رقم کی ہے۔یہ ایک ایسا مرقع ہے جو تاریخ نویسی کابہترین نمونہ بھی ہے، جسکا اظہار عالم اسلام کے مشہور ومعروف اسکالر سیدقطب شہید ؒ نے اس کتاب کے اپنے مقدمہ اور تاثرات میں کیا ہے،اس معروف ومشہور کتاب پر صاحب تصنیف کو دنیا کااعلی ایوارڈ بھی ملا ہے،جسکو انہوں نے مدارس میں فورا تقسیم کروادیا،کئی زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ بھی ہوا ہے،کئی ملکوں میں اس کتاب کو سلیبس میں شامل بھی کیا گیاہے،تربیت کے واسطے یہ کتاب بہت مناسب کتاب ہے، اخوان المسلمین نے اسکو اپنی تربیت کا نمونہ بنایا ہے،ہندوستانی مسلمانوں کےلئے بھی یہ کتاب بہت قیمتی ہے اورمغرب کے ناقدوں، مؤرخوں اور مستشرقین کیلئے بھی یہ کتاب مرجع ومصدر کا حامل ہے اورانکے بیجا اسلامی نقدوتبصرہ پر منہ توڑ جواب بھی۔جس معرکۃ الآراءکتاب میں مصنف نے مسلمانوں کے ان نقصانات اورخساروں کی برمحل نشاندہی کی ہے، جو مسلمانوں کے تنزّل و زوال اور دنیا کی قیادت و رہنمائی سے کنارہ کش ہوجانے سے پوری انسانیت کو پہنچے ہیں۔جامع مسجد عالیہ، سانچہ توپ،گن فاؤنڈری ، حیدرآبادکے کانفرنس ہال میں عوام وخواص کی ایک تعلیم یافتہ جماعت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرآصف لئیق ندوی نے کہا کہ اس مقصد کیلئے صاحب کتاب نے عام انسانی تاریخ، نیز اسلامی تاریخ کا اجمالی جائزہ لیا اور دکھا یا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کس جاہلی ماحول میں ہوئی، اسوقت انسانیت کس پستی وضلالت کے مہیب غارمیں پہنچی ہوئی تھی، پھر آپ کی دعوت، بے مثال قربانیوں اور حسن تربیت وتزکیہ کے نتیجے میں کس طرح ایک ایسی امّت تیار ہوئی، جس نے دنیا کی زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی، اور خیرامت یا امت وسط کے لقب سے ملقب ہوکر انسانیت کی قیادت کا بیڑہ اٹھایااور اسکے اقتدار اور امامت کا دنیا کی تہذیب اور زندگی اور لوگوں کے رجحانات اور کردار پر کیا خوب اثر پڑا؟کس طرح دنیا کا رخ ہمہ گیر خدا فراموشی اور گھٹا ٹوپ تاریکی اورجاہلیت سے ہمہ گیر خدا پرستی اور اسلام دوستی کی طرف تبدیل ہوا؟۔
امت کے موجودہ حالت پر مخاطب کرتے ہوئے اپنے بڑے گہرے دکھ دردکا اظہار کیاکہ پھر کس طرح اس امت میں انحطاط اور زوال کا آغاز ہوااور اسکو دنیا کی امامت اور قیادت سے کیونکر علیحدہ ہونا پڑا؟ اور کس طرح یہ قیادت کمزور اور غافل خدا شناسوں کے ہاتھوں سے نکل کر طاقتور ناخدا شناس اور مادّہ پرست یورپ کی طرف منتقل ہوگئی؟ اور یورپ کے اقتدار اور اسکی قیادت نے دنیا پر کیا اثر ڈالا اور زندگی کو کس طرح متاثر کیا؟ دنیا کا رخ کیا ہے؟اور مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے؟ اور وہ اس ذمہ داری سے کس طرح عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں؟ راقم نے مزید کہا کہ ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابات مذکورہ بالا کتاب کا موضوع ہیں۔ کتاب کی افادیت کا اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اس کے عربی، اردو، انگریزی، ترکی، فارسی اور فرانسیسی زبان میں تراجم ہوئے ہیں اور متعدد ایڈیشن نکلے ہیں۔اردو میں اس کتاب کا گیارہواں ایڈیشن اب تک نکل چکا ہے۔
یہ کتاب افادہ عام کیلئے انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہے، ہرشخص کو چاہئے کہ اسکا مطالعہ ضروربالضرور کرے اور ماضی،حال اور مستقبل کو اس کتاب کے آئینے میں سمجھ کراسی کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور قیادت کی باگ ڈورپھر سے سنبھالنے کی بہترین تیاری اور پلاننگ کرے۔کیونکہ اس وقت عالم اسلام جن دل سوز، پرآشوب، صبر آزما اور کٹھن مراحل سے گزر رہا ہے، ہر صاحب درد ان سے آزردہ اور کبیدہ خاطر نظر آتا ہے، اسلام کے قلب و جگر پر جس قدر، جس تیزی اور جس منصوبہ بندی سے حملے ہورہے ہیں،تاریخ شاید اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ بزم اسلام جس قدر خارجی و داخلی فتنوں کی شکار موجودہ دور میں ہے، شاید اس سے پہلے نہ ہوئی ہو۔ قبلہ اول صہیونیوں کے پنجۂاستبداد میں ہے، تو حرمین شریفین طاغوتی قوتوں کے نرغے میں ہیں۔ دجال کی قوم یہود وسیع ترین اسرائیل کے منصوبے کے تحت خیبر اور مدینہ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ شام، مصر، ہند،فلسطین، عراق، چیچنیا، کشمیر، برما وغیرہ سلگ رہے ہیں۔ مسلمانوں کے اموال لٹ چکے ہیں۔ ہماری ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کی عصمتیں تار تار ہورہی ہیں، بھارت برطانیہ، تھائی لینڈ غرض مشرق و مغرب میں اگر کوئی قوم اس وقت قحط، خوف، ذلت و پستی، ظلم و بربریت اور غارتگری کی شکار ہے، تو وہ مذہب اسلام اور اس سے تعلق رکھنے والی قوم مسلمان ہیں۔ یہ تو عالم اسلام پر بیرونی اور خارجی فتنوں کا سرسری خاکہ ہے۔
جبکہ دوسری طرف مذہبی گروہ بندیاں، فرقہ واریت، قومیت اور عصبیت کے بدبودارنعرے، الحادوز ندقہ، مغرب کے افکار سے مرعوبیت، بے پردگی، فحاشی اور عریانیت کا سیلاب یہ وہ داخلی اور اندرونی فتنے ہیں، جو قوم و ملت کو اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
مسلم امہ پرآئے ان حالات و مصائب کے پیچھے یقینا کچھ ہمارے دشمنوں کا بھی ہاتھ ہے اور وہ عوامل و محرکات بھی ہیں جواس امت کے اندر پیدا ہوگئے ہیں! جسکا ازالہ اور خاتمہ وقت کا تقاضا اور ہماری کابیابی وکامرانی کا زینہ بھی ثابت ہوگا۔ ان شاءاللہ۔جب تک مسلمانوں کے اندر سے بداعمالاکں اور ایمان سے دوریاں، مذہبی گروہ بندیاں،الحاد وارتداد سے قربت،مغربی افکار سے مرعوبیت، فکر و نظر میں جمود،غیرقوموں پر حد سے زیادہ اعتماد، قومیت اور عصبیت اور خانہ جنگیاں رہیں گی،اسوقت تک مسلمان ترقی کے مدارج طے نہیں کرسکتے۔ ضرورت ہے کہ ان خرابیوں سےہم کنارہ کش ہو کراپنے آپ کو اور اپنے سماج کواس روگ سے فوراً چھٹکارا دلائیں تاکہ ہمارا حال اور مستقبل بہتر سے بہتر ہوسکے اور علامہ اقبال کی صحیح نشاندہی سے ہمیں مکمل نجات حاصل ہوسکے۔
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تُو گُفتار، وہ کردار، تُو ثابت، وہ سیّارہ
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist