اسلام آباد، پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک مسافر بس کے ٹریلر سے ٹکراجانے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات گئے ضلع کوہاٹ میں سندھو ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچاؤ ٹیموں کو گاڑی کے اندر پھنسی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کو کاٹنا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس شمال مغربی ضلع لکی ماروات سے صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہی تھی۔حادثے کے بعد ربچاؤ ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔پاکستان میں سڑکوں پر حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ خراب سڑکیں، گاڑیوں کی خراب دیکھ ریکھ اور غیر پیشہ ورانہ ڈرائیونگ ہے ۔