انقرہ ،ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے منگل کے روز کہا ہے کہ پیر کی صبح ترکیہ میں آنے والا زلزلہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ہے، جس کا اعلان کیا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ متاثرین کی توقع ہے۔انہوں نے بچاؤ کی کوششوں کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا "ہمیں اس تباہی کا سامنا کرنے کے لیے تمام ترکوں کی یکجہتی کی ضرورت ہے۔”انہوں نے کہرمان مرعش میں 941 عمارتوں کے منہدم ہونے کا بھی اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہم لاپتہ افراد تک پہنچنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔قبل ازیں ترک کے صدر رجب طیب اردگان نے آج منگل کو دس صوبوں میں دو زلزلوں سے تباہی مچانے کا اعلان کیا تھا جس میں 5500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور جنوبی ترکی اور پڑوسی ملک شام کے وسیع علاقے میں بڑی تباہی ہوئی تھی۔