مدینہ منورہ،حرمین ایکسپریس نے حرمین ٹرین چلانے والی سعودی ہسپانوی ریلوے پراجیکٹ کمپنی کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح تقریباً دو بجے حرمین ایکسپریس ریلوے کے کیمپس کے اندر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ جدہ گورنری میں پرنس محمد بن عبدالعزیز روڈ کے ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی ریلوے ٹریک پر الٹ گئی اور اسے آگ لگ گئی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوری بعد متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے اور حادثے میں معمولی زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نقصان کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے اور متاثرہ گاڑی کی مرمت کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے ٹرینوں کی نقل و حرکت اور پروازوں کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔