زاہد آزادجھنڈانگر ی
جھنڈا نگر ،سماج نیوزسروس:اس وقت دنیا کے دو ممالک ارضی و سماوی آفات سے دو چارہیں ترکی اور شام دونوں اسلامی ملک ہیں جہاں پر گزشتہ۔ 6/فروری بروز بدھ صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں بے شمار عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ کافی جان و مال کا نقصان ہوا ۔یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ پوری دنیا کے حکمرانوں نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےانکے تعاون کیلئے اپنی عوام کو رغبت دلائی۔ ان خیالات کا اظہار پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال کے معروف استاد مولانا عبد القیوم مدنی نے کیا آپ نے آگے کہا اسی طرح سے انسانیت نواز حکومت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے جانشین محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہما اللہ نے بھی اپنی رعایا کو اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے لئے تعاون کا اعلان کیا تو وہاں کی عوام نے اپنے حکمرانوں کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے چند گھنٹوں میں تقریباً ڈھائی سو ملین ریال جمع کردیا جسے سعودی حکومت دونوں ملکوں کے متاثرین تک پہچانے کے لئے ھر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے۔یقیناً مملکت توحید کے حکمراں اور رعایا سارے عالم میں جہاں پر اس طرح مصیبتیں آتی ہیں وہاں پر اپنی سخاوت کا مظاہرہ کرکے سب سے زیادہ تعاون پیش کرتے ہیںاستاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا محمد اکرم عالیاوی نے کہا اپریل 2015/ ہمارے ملک نیپال میں جب زلزلہ آیا تھا تو حکومت سعودیہ کی جانب سے کافی تعاون پیش کیا گیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ سعودی حکومت کو تادیر قائم رکھے اور ہر طرح کی نعمتوں سے مالا مال کرتے ہوئے امن وسلامتی سے نوازے حاسدین کے شر فساد سےمحفوظ ومامون رکھے آمین ۔