نئی دہلی، خدمتگار کمیٹی دہلی نے لیفٹینٹ گورنر وجے کمار سکسینہ اور ویزراعلیٰ دہلی ارو ند کیجریوال سے عنقر یب شروع ہونے والے رمضان المباک کے مہینہ میں دہلی کے مسلمانوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے صدرحاجی محمد تقی اور جنرل سکریٹری محمد طاہر نے مشتر کہ طور پر کہا ہے کہ گزشتہ بر سوں کی طرح اس برس بھی رمضان المبارک کے مہنیے میں روزہ داروں کی سہولت کے لئے روزانہ سہری اور افطار کے و قت پانی کی اضافی سپلائی دودو گھنٹوں کے لئے بڑھائی جائے۔ اور پورے مہنیے بجلی کی سپلائی میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی جائے کہ جواسٹریٹ لائٹیں ٹھیک نہیں ہیں ان کو جلداز جلد ٹھیک کرایا جائے اور گلی محلوں میں روزانہ صبح وشام صفائی کے انتظامات میں بڑھوتری کی جائے۔سڑکوں اور گلیوں کی ٹوٹی ہوئی بند سیور لائینیں کھلوائی جائیں اور سڑکوں کی مرمت کرائی جائے۔ اور گھروں سے صبح وشام کو ڑا وغیرہ اٹھانے کے احاکامات بھی جاری کئے جائیں۔صد رمحمد تقی اور جنرل سکرےٹری محمد طاہر نے مزیر مطالبہ کیا کہ دہلی کے سبھی مسلم آبادی والے علاقوں میں تازہ پھلوں سبزیوں ود یگر ضروی اشیاءکی مناسب قیمتوں میں فراہمی کے لئے جگہ جگہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور فصیل بند شہر میں پورے دن خاص طور پر افطار کے وقت ہونے والے ٹریفک جام کو دور کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقد امات کئے جائیں۔