• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمہوریت کا تصورخواتین کی آزادی سے مشروط ہے:ایم جے اکبر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 12, 2023
0 0
A A
جمہوریت کا تصورخواتین کی آزادی سے مشروط ہے:ایم جے اکبر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، عہد حاضر میں کہ جب سائنس و ٹیکنالاجی اپنے شباب پر ہے اور لوگ اس کو دیکھ کر جدیدیت یا ماڈرنٹی کا تصور کرتے ہیں تو ایسے میں معروف صحافی اور سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر نے تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے جدیدیت کے بالکل الگ مفہوم بیان کیے ۔ انھوں نے کہا کہ ماڈرن ازم ، ماڈرنٹی یا جدیدیت کا مطلب چمک دمک نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق جمہوری آزادی سے ہے ، جہاں بولنے ، کچھ کہنے ، کچھ سننے اور کچھ کرنے کی آزادی ہے وہاں جدیدیت ہے اور یہ دماغ میں ہوتی ہے۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں خسرو فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ” 21ویں صدی میں جدیدیت کا مفہوم “ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر اکبر نے کہا کہ مغل امپائر ہو یا آٹومن امپائر ان کا زوال اسی لیے ہوا کہ انھوں نے جدیدیت کو قبول نہیں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم آج کی بات کریں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ چین میں جدیدیت نہیں ہے یا چین ماڈرن نہیں ہے کیونکہ وہاں جمہوری آزادی نہیں ہے ۔ وہاں ممکن ہے کہ کمیونسٹوں کے لیے آزادی ہو لیکن مسلمانوں پر پابندیاں عائد ہیں ، وہ بول نہیں سکتے ، کچھ کہہ نہیں سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ جہاں جہاں عورتوں کے حقوق ادا کیے گئے ، ان کو بولنے کی آزادی دی گئی ، ان کو برابری کا درجہ دیا گیا وہاں ماڈرنٹی کا تصور ہے ۔ انھوں نے اس معاملہ میں ہندوستان کی تعریف کی ۔ ایم جے اکبر نے تاریخ وسطیٰ سے لے کر جدید تاریخ تک پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ اقلیت اور اکثریت کیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ جب مغلوں کی حکومت تھی تو کیا مسلمان اکثریت میں تھے ؟ نہیں تھے لیکن کیا انھیں اقلیت مانا گیا ؟ نہیں مانا گیا کیونکہ وہ پاور میں تھے ۔انھوں نے کہا کہ یہ اقلیت اور اکثریت کا تصور پاور سے ہے تعداد سے نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ در اصل جدیدیت انسان کے دماغ میں ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حجاب پہننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ماڈرنٹی کے خلاف ہیں۔یہ تصور غلط ہے ۔ اپنے قریب ایک گھنٹے کے خطاب میں انھوں نے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے اسلام اور مسلمان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ نعرہ خطرناک تھا کہ اسلام خطرے میں ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ اسلام خطرے میں کیسے ہو سکتا ہے ، مسلمان ہو سکتا ہے ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے صدارتی خطبہ میں ایم جے اکبر کی باتوں کی تائید کی اور کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ جمہوریت کے بغیر جدیدیت کا تصور ممکن نہیں ہے ۔ آپ کا حسن سلوک کیسا ہے ؟ آپ کا رویہ کیا ہے ؟ آپ کی فکر کیا ہے ؟ یہ سب دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ جدیدیت ہے یا نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ 19نے بہت کچھ بدل دیا ۔ انھوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں ماڈرنٹی کا مطلب گڈ گورننس ہے ۔ خسرو فاونڈیشن کے صدر پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے سب سے پہلے دونوں مہمانوں کا بھرپور تعارف پیش کیا اور ان کی علمی خدمات کا اعتراف کیا ۔ شکریہ ادا کرنے کے لیے آئے خسرو فاؤنڈیشن کے فاونڈر ڈائریکٹر اور آئی آئی سی سی کے چیئرمین سراج الدین قریشی نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ سائنس نے انسان کو کمزور کیا یا مضبوط کیا ؟ انھوں نے کہا کہ جب میں ریڈیو کے زمانہ پر غور کرتا ہوں تو بھی حیرت ہوتی تھی اور آج موبائل کو دیکھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے اور آنے والے دنوں میں نہ جانے کیاکیا آئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ایم جے اکبر نے تاریخ پر روشنی دالی اور تاریخ ایسی چیز ہے کہ جس میں سب کچھ سمٹ جاتا ہے ۔اس موقع پر خسرو فاونڈیشن کی جانب سے شائع کی گئی کتاب ” ہندی ادب میں مسلم ادیبوں کا حصہ “ کا اجراءبھی عمل میں آیا ۔ اس کتاب کے مصنف آصف عمر ہیں اور یہ کتاب پہلے ہندی میں شائع ہو چکی ہے اب اس کا ترجمہ اردو میں فاروق ارگلی نے کیا ہے ۔ اس موقع پرانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے نائب صدر ایس ایم خان ، جمشید زیدی ، شمیم سوتوالے ، سلیم شیرازی ، فرید بک ڈپو کے پبلشر محمد ناصر، ڈاکٹر حفیظ الرحمن،صحافی نیلم مہاجن سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist