نئی دہلی: انجمن مداح رسو ل کے کنوینرمداح رسول قاری صغیر احمد فریدی تین روزہ نظامت میںعرس مبارک کی تقریب عمل میں آئی۔جس میں قرآن کریم کی تلاوت، نعت، منقبت،درودوسلام ودعائیں ملک میں امن وسلامتی ودعائے مغفرت کرائی گئی۔اس موقع پر قاری صغیر احمدنے عوام کے لئے بھی دعائے خیر کی۔حکےم عزیز الرحمان بھائی کے لئے بھی اور ڈاکٹر محمد ارشدانصاری تھراپی طبیہ کالج قرول باغ کے لئے بھی عمر دارز کے لئے دعا کرائی۔اس موقع پر نبی احمد، سجادہ نشےں ومتولی درگاہ عبدا لقاسم ہرے بھرے صاحب نے شجرہ خواتی کی۔اور دست مبارک سے دونوں سجادوںکی دستار بندی کی اور ملک میں امن وسلامتی کے ساتھ عرس اختتام ہوا۔












