• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمہوری تقاضوں سے ہٹتے قدم ،عوام کے حقوق کو کچلنے کی کوشش!

سید مجاھد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 17, 2023
0 0
A A
جمہوری تقاضوں  سے ہٹتے قدم ،عوام کے حقوق کو کچلنے کی کوشش!
Share on FacebookShare on Twitter

ایک جمہوری ملک میں رہنے اور بسنے والوں کواپنی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ،کیونکہ اقتدار پر بیٹھا شخص ان کا چنا ہوا نمائندہ ہوتا ہے ۔لہذا وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت اپنی چنی ہوئی حکومت سے لو لگائے رہتے ہیں ۔جمہوری حکمراں کا بھی فرض ہوتاہے کہ وہ ان کی امیدوں پرکھرا اترے اور عوامی مسائل جسمیں تعلیم ،روزگار ،صحت،کے علاوہ دیگر سماجی ،اقتصادی اور سیاسی مسائل شامل ہوتے ہیں ،کو حل کرنے کے لئے پابند عہد ہوتا ہے ۔جمہوریت کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ اس میں لوگوں کو اپنی بات آزادانہ طور سے کہنے اور حکومت کے سامنے رکھنے کی آزادی ہوتی ہے ۔اس میں نا تو انہیں جیل میں ڈالے جانے کا خوف ستاتا ہے ناہی انہیں سچ کہنے سے ڈر ہی لگتا ہے ۔ایک جمہوری حکمراں میں بھی فراخ دلی کا یہ عنصر ضرور پایا جاتا ہے کہ وہ عوام کی آواز ،ان کے دل کی ترجمانی کو بغور سنتا ہے ،بلکہ ان کے اندر کی گھٹن کو دل کی عمیق گہرائیوں سے محسوس کرتا ہے لہذا بجائے اس کے کہ وہ ان کی توجہ دوسری جانب موڑنے کی کوشش کرے، ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔یہی ایک جمہوری نطام کی خوبصورتی بھی ہے اور اس کا تقاضابھی۔لیکن کیا ہم اپنے ملک میں اس خاصیت کی خوشبو کو محسوس کررہے ہیں ،کیا ہم اس سے محرومی کے احساس سے جوجھ تو نہیں رہے ہیں ،یہ سوال اکثر ہمیں جھنجوڑتے رہتے ہیں۔چونکہ ہمیں اس پر کم ہی یقین آتاہے کہ ہمارا ملک بھی موجودہ حکومت کے زیر سایہ جمہوری تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوتا جارہا ہے اس لئے کبھی ہم اپنے ذہن اور دل کے درمیان کی تکرار سنتے ہیں تو کبھی یہی تکرار اور گھمسان عوام اورحکومت کے درمیان بھی سیاسی حملوں کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوںسے نہ جانے کیوں یہ سوال کچھ لوگوں کو پریشان کرے ڈال رہا ہے کہ بی جے پی کی موجودہ مرکزی حکومت میں عوام کو وہ حقوق میسر نہیں ہیں جو تقریبا آٹھ سال پہلے میسر تھے۔عوام کو یہ درد ستائے ڈال رہا ہے کہ جب وہ کچھ سچ بولنے کی جرائت کرتے ہیں توان کو خاموش کیوں کرا دیا جاتا ہے ؟۔مزے کی بات یہ ہے کہ اب یہ شکوہ اکا دکا لوگوں کی زبان پر نہیں بلکہ اکثر لوگوںکی زبان پر ہے اوراس میں اپوزیشن جماعتیں بھی پیش پیش ہیں۔سڑک اور گھروں سے بلند ہوئی لوگوں کی شکایت اب اکثر عوامی نمائندوں اور رکن پارلیمنٹ کی بھی زبان پر جاری وہ ساری ہے ۔لیکن اس کو درکنار اور نظر انداز کر کے عوامی توجہ کا رخ دوسری طرف موڑنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔حالانکہ عوام اس کو بہ خوبی سمجھ رہے ہیں ۔خود اپوزیشن جماعتیں اس کو محسوس کررہی ہیں ۔راہل گاندھی کانگریس کے ایک لیڈر ہیں اور نہرو گاندھی خاندان کے چشم و چراغ بھی ، ان کے آبائو اجداد بھی اسی ملک بھارت کے رہنے والے تھے اور ان کا بھی ملک کی سیاسی تعمیر میں برابر کا حصہ تھا ۔راہل گاندھی کو بھی اپنی بات کہنے اور بولنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارے وزیر اعظم اور حکومت کے دیگر لیڈروں کو حاصل ہے۔لندن میں ان کے دئے حالیہ بیان پر جس طرح سے ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔مشکل یہ ہے کہ ایک جماعت کا ذہن اتنا تنگ اور پراگندہ ہوگیا ہے کہ اسے اپوزیشن اور مخالف ٹولے کے بیانوں میں گندگی اور میل کچیل کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ہے!۔راہل کے بیان میں ایسا کیا ہے جس سے کہ وہ معافی مانگیں ،ان سے معافی کامطالبہ غیر ضروری لگتا ہے ۔سوال یہ ہے کہ آج ان کے بیان پر ہنگامہ کیوں مچا ہوا ہے ،جبکہ اس سے قبل ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ماضی میں بیرون ملک جاکر کیاکچھ نہیں کہا؟،کیا وزیر اعظم نے ملک میں آکر کوئی معافی مانگی تھی ؟یا اپوزیشن نے ان سے کوئی سوال کیا تھا؟۔اس وقت بی جے پی کو اپنے ملک کی بے عزتی محسوس نہیں ہوئی ،کیوں؟۔در اصل ملک کے اکثر عوام بخوبی سمجھ رہے ہیں کہ بی جے پی کیا چاہتی ہے ،اصل بات تو یہ ہے کہ اس طرح کے غیر ضروری ایشو ز کو اچھال کر عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہورہی ہے۔اسلئے مہنگائی ،روزگار، نوکریاں اور دیگرسلگتے اقتصادی مسائل پر پردہ ڈالا جارہا ہے ۔آج عام لوگوںاور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں میں یہ خوف ہے کہ انہیں سچ بولنے پر عتاب کا سامنا پڑے گا ۔بد قسمتی یہ ہے کہ راہل گاندھی پر جاری بحث اور تنازع کے درمیان کانگریس لیڈر کو بھی یہ سوچنا پڑ رہا ہے کہ کل ا نکو پارلیمنٹ میں بولنے دیا جائے گا کہ نہیں؟یہ کیسے حالات ہوگئے ہیں!لیکن اب یہ سب دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا! ۔حکمراں جماعت کیلئے کیا یہ کم توہین آ میز بات نہیں کہ آج اپوزیشن لیڈرکو یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کل اسے اپنی صفائی میںبولنے بھی دیا جائیگا یا نہیں !۔ سچ تو یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے اس درد کو حکمراں جماعت بی جے پی کو سمجھنا ہوگا اورجمہوری تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہوگا ۔ کیونکہ یہ ایک کامیاب جمہوریت کی خاصیت ہوتی ہے کہ اس میں عوام کو کھل کر بولنے کی آزادی ہوتی ہے اور ان کی کوئی سرزنش بھی نہیں کیا جاتی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist