نئی دہلی ،دہلی یونیورسٹی نے 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی ممنوعہ دستاویزی فلم کیمپس میں دکھانے کے الزام میں کانگریس کے اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی کے رہنما سمیت دو طلبہ پر ایک سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس دوران طلبہ کو یونیورسٹی یا کالج یا شعبہ کا کوئی امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔اہلکار نے بتایا کہ 27 جنوری کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چھ دیگر طلباءکو "کم سخت” سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ مزید طلباءکو سزا دی جا سکتی ہے۔جن طالب علموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی شناخت لوکیش چگ، اینتھرولوجی ڈپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر اور فیکلٹی آف لاءکے رویندر کے طور پر کی گئی ہے۔