• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

آزاد ہندوستان کے غلام مسلمان

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 20, 2023
0 0
A A
آزاد ہندوستان کے غلام مسلمان
Share on FacebookShare on Twitter

بات تھوڑی کڑوی ضرور ہے لیکن یہ ایک ایسی سچائی ہے جس کا سامنا ملک کا ہر مسلمان کر رہا ہے لیکن وہ اپنی غلامی کا اعتراف کرنے کو تیار نہیں. عام طور پر ملک میں ہونے والے ہر انتخاب سے قبل مسلم ووٹ بینک کا ایک نعرہ لگتا ہے. ایک ایسا ووٹ بینک جس کا کوئی وجود ہی نہیں لیکن اس جھوٹے نعرے کا یہ اثر ہوتا ہے کہ سارے ملک کے غیر مسلم ووٹر اپنے کان کھڑے کر لیتے ہیں اور اپنا ووٹ اسے دینے کا من بنا لیتے ہیں جس پارٹی کے ساتھ مسلمانوں کے جانے کا یقین ہوتا ہے. لیکن سچ یہ ہے کہ مسلمانوں کی اس ملک میں کوئی پسندیدہ سیاسی پارٹی کبھی رہی بھی ہوگی لیکن اب نہیں ہے. کوئی پسندیدہ سیاسی لیڈر کبھی رہا ہوگا اب نہیں ہے. کوئی پسندیدہ مذہبی یا مسلکی قائد کبھی رہا ہوگا اب نہیں ہے. کوئی پسندیدہ مسلم تنظیم اور ادارہ رہا ہوگا اب نہیں ہے۔اور اس کے باوجود کہا یہی جاتا ہے کہ فلاں پارٹی کے ساتھ مسلمانوں کا پورا ووٹ بینک ہے. اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس فلاں پارٹی سے اکثریتی ووٹرس صرف اس لئے دور ہو جاتے ہیں کہ اس کے کامیاب ہوتے ہی یہ ملک ہندوستان سے پاکستان بن جائے گا کیونکہ ان کے ذہن میں یہ بات برسوں کی محنت سے ڈالی گئی ہے کہ مسلمان کا مطلب ہی ملک دشمن ہوتا ہے. غدار ہوتا ہے، وہ سوتا ہندوستان میں ہے لیکن خواب میں کراچی اور لاہور گھوم رہا ہوتا ہے. وہ مسجد سے لے کر خانقاہوں تک صرف ملک اور ملک کی اکثریتی آبادی کے خلاف سازش کر رہا ہوتا ہے. وہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت سے نفرت کرنے والا ہوتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔
میں جانتا ہوں کہ جو باتیں میں نے ابھی تک کہی ہیں وہ اتنی عام ہیں کہ آپ سب اس سے واقف ہیں. لیکن اب جو باتیں میں کہنے جا رہا ہوں وہ آپ کو چونکنے پر مجبور کر دیںگی۔اس میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آزادی کے بعد اس ملک میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن اس ملک کے مسلم قائدین ہی ثابت ہوئے ہیں . ان ملی اداروں اور تنظیموں نے بھی ایسے وقت میں مسلمانوں کی معقول رہبری نہیں کی جب انہیں اس کی اشد ضرورت تھی .وہ صرف مسلمانوں کے زخم پر مرحم لگانے کے لئے صبر کے مرحم لے کر دوڑتی رہیں۔اب یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ اس دنیا کا پورا نظام سیاست کے اشارے پر چل رہا ہے. بین الاقوامی سیاست سے لے کر ملکی سیاست تک اور ریاستی سیاست سے لے کر وارڈ ممبری کی سیاست تک. ہم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ اس ملک میں کسی بھی مذہب یا فرقہ کی ایسی کوئی بھی تنظیم نہیں ہے جو یہ دعویٰ کر سکے کہ اس کے مذہب اور مسلک کے تمامی لوگ اس کے ہر حکم کے پابند ہیں خاص طور پر سیاسی موقف کے. اور اس کی سب سے بڑی وجہ ان مذہبی یا مسلکی قائدین کا کردار ہے جو کسی بھی زاویہ سے ان کی زبانی لفاظی سے میل نہیں کھاتا. عام طور پر مسلمانوں کے بارے میں یہ غلط فہمی یا خوش فہمی بھی عام ہے کہ تمام مسلمان چونکہ ایک اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں، ان کا ایک ہی قبلہ ہے، وہ سب داڑھی رکھتے اور کرتا پاجامہ اور ٹوپی لنگی پہنتے ہیں تو ان سب کا مفاد بھی ایک ہی ہوتا ہے، ان سب کے مسائل اور ان مسائل سے نمٹنے کے طریقہ بھی ایک ہی ہوتے ہیں. یہ افواہ ہے اور کوری بکواس بھی.
مسلمانوں میں مسلکی جھگڑے ایسے ہیں کہ ہر دور میں شیعہ مسلمان سنی مسلمانوں کی مخالف پارٹی کو ووٹ دیتے رہے ہےں۔انصاری، ڈفالی، کباڑی، رنگریز، دھوبی، نائی، قریشی، اور نہ جانے کتنے ذات ایسے ہیں جو مسلمانوں کے شرفا یعنی سورن سمجھے جانے والے سید، شیخ، مغل اور پٹھانوں کی نہ قیادت پسند کرتے ہیں اور نہ ان کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کو اپنا ادارہ تصور کرتے ہیں،اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ملت کے نام نہاد بڑوں نے ملت کی اس اندرونی بیماری کو دور کرنے کی کبھی عملی کوشش ہی نہیں کی .اور برسر اقتدار سیاسی جماعت کے سامنے خود کو تمام مسلمانوں کاٹھیکہ دار باور کراتے رہے۔عام طور پر مسلم تنظیموں میں تنظیم کے سربراہان کے جاں نثار ہی ممبر ہوتے ہیں اور ان کے منہ پر لبیک یا حضرت کے علاوہ کوئی نعرہ نہیں ہوتا۔اور اس طرح رفتہ رفتہ یہ تمام تنظیمیں ملت اسلامیہ کے لئے غیر موثر اور ناکارہ ہو گئی ہیں۔
بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہندوستانی مسلمانوں کی اس حالت کا نہایت باریک بینی سے تجزیہ کیا ہے اور اب ان کا ایکشن بھی شروع ہو چکا ہے .مودی متر سے لے کر صوفی پنچایت تک کا ان کا پلان اس لئے بنا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتنی بڑی خلیج حائل کر دیں کہ پھر انہیں جب چاہیں الگ الگ کیچووں کی طرح مسل ڈالیں ۔کیا آر ایس اور بی جے پی کی اس حکمت عملی کے تدارک کے لئے ملی تنظیموں کے پاس کوئی پلان ہے ؟یا پھر ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب مسلمانوں کے درمیان سے ہی مسلمانوں کے خلاف آواز اٹھنے لگے گی اور سڑکوں پر نعروں کی آواز گونجے گی۔ابھی تک یہ سب صرف اس لئے نہیں ہوا ہے ہے کہ اس سلسلے میں کسی سرکار نے پہل نہیں کی تھی لیکن اب سرکار ایسے لوگوں کی پشت پناہی بھی کریگی اور انہیں ہر طرح کے وسائل بھی مہیا کرائیگی تاکہ ملت ملت کا نعرہ لگانے والے اپنے آپ بے یار و مدد گار ہو جائیں ۔ان کا کام صرف ماتم کرنا رہ گیا ہے۔ ملی مسائل و مصائب پر وہ بڑے دلگداز انداز میں ملت کے مصائب بیان کرتے ہیں اور اس کی بھر پور قیمت سرکار سے حاصل کر کے اس کی کسی اور ستم ظریفی کے انتظار میں بریانی و حلوے سے غم غلط کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
غلامی کی بیڑیوں میں جکڑے، گونگے، جاہل اور اپاہج ہندوستانی مسلمانوں کی اس حالت کے ذمہ دار مذہبی قائدین اور ان کے اداروں و تنظیموں کے کارناموں کو پرت در پرت کھولنےکی اب اشد ضرورت ہے تاکہ عام مسلمان یہ جان سکیں کہ کس طرح یہ نام نہاد برگزیدہ لوگ سرکاری انفارمر کی خدمات انجام دے رہے ہیں. اور کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کو غلام بنا کر رکھدیا ہے۔آزاد ہندوستان کے غلام مسلمانوں کی داستان بہت طویل ہے۔باقی پھر کبھی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    اوڈیشہ کی ممبر اسمبلی صوفیہ فردوس کو کانگریس نے پارٹی  سے نکالا، راجیہ سبھا انتخاب میں کی تھی کراس ووٹنگ

    اوڈیشہ کی ممبر اسمبلی صوفیہ فردوس کو کانگریس نے پارٹی سے نکالا، راجیہ سبھا انتخاب میں کی تھی کراس ووٹنگ

    مارچ 18, 2026
    محمد دیپک کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا، عدالت نے حکومت سے صورتحال واضح کرنے کو کہا

    محمد دیپک کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا، عدالت نے حکومت سے صورتحال واضح کرنے کو کہا

    مارچ 18, 2026
    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    اوڈیشہ کی ممبر اسمبلی صوفیہ فردوس کو کانگریس نے پارٹی  سے نکالا، راجیہ سبھا انتخاب میں کی تھی کراس ووٹنگ

    اوڈیشہ کی ممبر اسمبلی صوفیہ فردوس کو کانگریس نے پارٹی سے نکالا، راجیہ سبھا انتخاب میں کی تھی کراس ووٹنگ

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist