• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

خسرو یاد آتے ہیں

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2023
0 0
A A
خسرو یاد آتے ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

آج مجھے خسرو یاد آ رہے ہیں۔ شاید اس لئے کہ اب ہمارا ملک آمریت کی طرف قدم بڑھا چکا ہے۔ لکھنے کے لئے موضوعات کی بھر مار ہے اور ہر موضوع کا مطالبہ ہی نہیں بلکہ اس کا حق بھی ہے کہ اس پر لکھا بھی جائے اور ایوان بالا تک ان موضوعات ومسائل کو پہنچایا جائے لیکن دل سے آواز آتی ہے کہ کون سنے گا اور کسے فرق پڑے گا ؟کہا جاتا ہے کہ مایوسی کا موسم شاعری اور تصوف کے لئے خوش گوار ہوتا ہے ،اور جب شاعری و تصوف کا ایک ساتھ ذکر کیا جائے تو خسرو یاد آتے ہیں۔سلطنت دہلی کا ایک ایسا نابغہ جس نے اس مٹی کی فطرت کے موافق ماحول خلق کرنے کی سعی کی اور کامیاب و کامران بھی ہوا۔
مجھے آج خسرو اس لئے یاد آ رہے ہیں کہ و ہ ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب کے بانی تھے۔ وہ جمہوری اقدار کے بیچ کی افزائش اس وقت کر رہے تھے جب دنیا میں کہیں جمہوریت کا نام و نشان نہیں تھا اور آمریت کادور شباب تھا۔ جنگوں میں سپاہی گاجر مولی کی طرح کاٹے جارہے تھے اور ضل الٰہی سرخرو ہو رہے تھے لیکن خسرو ایک الگ دنیا کی بنیاد کو مضبوط کر رہے تھے۔ یوں تو اس دنیا کی بنیاد میں تصوف کا گارا تھا لیکن خسرو نے تصوف کے جمال کو صرف اپنے لئے وقف کر لیا۔ ہندوستان میں تصوف کا بنیاد گذار حضرت معین الدین چشتی کو تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کو خلق خدا کی خدمت کےلئے وقف کر دی تھی۔ اس ملک سے ان کا رشتہ اس قدر گہرا ہے کہ آج بھی انہیں سلطان الہند ہی کہا جاتا ہے۔ بات آگے بڑھ کر حضرت نظام الدین تک آتی ہے جو حق کے علمبردار بن کر سلاطین عصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کی اوقات بتاتے نظر آتے ہیں۔لیکن ان کے شاگرد رشید خسرو کی موجودگی ان بادشاہوں کے دربار میں لازمی ہو جاتی ہے۔ اس دور کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو طوائف الملوکی کا یہ عالم ہے کہ صرف خسرو کی زندگی میں سات باد شاہوں نے دہلی میں حکومت کی اور کمال یہ ہے کہ ان تمام پادشاہوں کا حضرت نظام الدین کے خانقاہ میں داخلہ ممنوع تھا۔ لیکن خسرو تمام بادشاہوں کے درباری بھی تھے اور حضرت نظام الدین کے چہیتے بھی۔
لیکن اس دور آمریت کے بادشاہ بھی کیسے تھے جو اپنے زور بازو سے قتل وخون کا بازار گرم کر کے سلطنت پر قبضہ تو کر لیتے تھے لیکن ایک فقیر سے آنکھ ملانے کی جرآ ت نہیں کر پاتے تھے اور ان کے چہیتے چاگرد کو دربار شاہی کا رکن بنانے کو مجبور تھے۔ وہ فقیر بھی ایسا کہ ہر روز اپنے شاگردوں کو یہ درس دیتا تھا کہ بادشاہ کا کردار کیسا ہونا چاہئے، جو یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک فقیر میری را جدھانی میں عوام کے سامنے بادشاہت کے حقائق رکھ رہا ہے۔ ہر روز سوال کر رہا ہے۔ خلق اللہ کو دربار کے سائے سے بچنے کی تلقین کر رہا ہے ۔نہ خود دربار میں حاضری دیتا ہے اور نہ اپنے خانقاہ میں بادشاہ وقت کو آنے کی اجازت دیتا ہے، اور بادشاہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خسرو اس فقیر کے شاگرد خاص ہیں۔ انہیں دربار میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔یہ تاریخ عالم کی وہ ان سلجھی گتھی ہے جسے سلجھانا تو دور ہم آج تک یہی نہیں سمجھ سکے کہ خسرو اس تمام کش مکش میں بھی کیسے خود کو بھی سنبھال رہے تھے اور اپنے پیر و مرشد سے بھی کس طرح وفاداری کی سند پاتے رہے، اور ساتھ ہی عربی اور فارسی زبان جو سرکاری اور مذہبی زبان دونوں تھی کی بیلوں میں کھڑی ہولی کے پیوند لگا کر اودھی سے ہم آہنگ کر کے بھوجپوری سے سنوار کر ایک نئی زبان کس طرح خلق کرلی جس کے ریشے ریشے سے جمال کی تابانی کا سوتا بھونا پڑ رہا ہو۔ لیکن آج اکیسویں صدی میں اپنی تمام روایتوں اور تاریخ کو قدموں سے روند کر جمہوریت کا مکھوٹا لگا کر عوام کے ذریعہ کئے گئے سوالات کا جواب دینے کے بجائے وقت کے نہایت جابر حکمراں ٹی وی چینلوں سے اینکروں کو نکلوانے کی سازش میں مصروف ہیں۔ موجودہ حکمراں یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس ملک کی مٹی میں آمریت پروان نہیں چڑھنے پائیگی ۔ یہ ہندوستان کی سرزمین ہے اور آمریت کےلئے اس ملک کی مٹی کبھی زرخیز نہیں رہی۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں بڑے بڑے سورما آئے بڑے بڑے سورما پیدا بھی ہوئے لیکن انہوں نے یہاں کے بھگتوں اور صوفیوں کی منصفی کے خلاف ایک قدم بھی نہیں چلے اور جس نے بھی ہندوستان کی اصل تہذیب، جمال کی تہذیب حسن کی تہذیب کے خلاف ریشہ دوانی کی بر باد ہو گئے۔ووٹوں کی سیاست جب کاروبار بن جائے تو پھر ملک میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں رہ جاتا اور جب عوام پر جبر وظلم کی انتہا ہو جائے تو پھر عوام کی حکمرانی کا دور شروع ہوتا ہے۔ آج ہم اسی دور میں ہیں جب آمریت شدت کے ساتھ حملے کو تیار ہے لیکن اپنی جاہلیت کی وجہ سے اسے نہیں معلوم کہ اس کا انجام کیا ہونے والا ہے،اور اس دھرتی پر اس کے پہلے بھی ایسا بارہا ہو چکا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist