• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

راج گھاٹ پر ستیاگرہ

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2023
0 0
A A
راج گھاٹ پر ستیاگرہ
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ظلم کی چکی بہت تیزی سے گردش کرنے لگتی ہے اس ظلم کے خلاف آوازیں بھی اٹھنے لگتی ہیں۔شروع شروع میں ان آوازوں کو دبانے کی کوشش بھی ہوتی ہے لیکن نیوٹن لا کے مطابق ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے اور بالآخر ظالم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ہمارے ملک میں بھی ان دنوں ظلم کی چکی تیزی سے گردش کرنے لگی ہے اور اس کی زد میں ملک اور ملک کی یکجہتی ہے۔صدیوں کی کوشش کے بعد سر اٹھانے والی ملک دشمن قوتوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے یا یہ کہیں کہ ملک کے آئین و قوانین کو یر غمال بنا لیا ہے،اور اگر یہ صرف ایک پارٹی جو طویل عرصہ سے اقتدار میں تھی لیکن اب اقتدار سے باہر ہے ،اور بس اسی لئے ملک سے لے کر بیرون ملک تک یہ واویلا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے تو پھر بدھ کی شام رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ کے جلسے میں انڈین ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر راج کمل جھا کو چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے یہ کیوں کہنا پڑا کہ ”جب ایک رپورٹر دہشت گردوں کے لئے بنائے گئے قانون کے تحت گرفتار کر لیا جائے،جب ایک پروفیسر کارٹون بنانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا جائے،جب ایک طالب علم اپنی تقریر کی وجہ سے پولیس کے شکنجے میں جکڑ لیا جائے،جب ایک فلمی کلاکار کو ایک ٹوئٹ پر گرفتار کر لیا جائے ،“تب ایک چیف جسٹس کی معنویت میں یقینا اضافہ ہو جاتا ہے۔
یعنی بات کرسی کی سیاست سے بہت آگے نکل چکی ہے اور اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بطور ممبر آف پارلیمنٹ برطرفی کے بعد اس میں کسی بھی شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نریندد مودی حزب اختلاف کو پوری طرح روندنے کا من بنا چکے ہیں،اور دوسری طرف کانگریس اور ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں بھی اب یہ سمجھ چکی ہیں کہ نریندر مودی کو اقتدار سے باہر کئے بغیر جمہوریت کی بات کرنا بھی بے وقوفی ہوگی،اور ایک بڑی تبدیلی یہ بھی ہوئی ہے کہ اب ملک کے عام لوگ بھی یہ سوال پوچھنے لگے ہیں کہ آخر اڈانی کے حوالے سے راہل گاندھی کے سوالات کا جواب نہ دینے میں نریندر مودی کی کون سی مصلحت ہے،اور اس سوال کا جواب نہ دے کر وہ خود کو کب تک بچا پائینگے کیونکہ نہ صرف کانگریس بلکہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں اب جے پی سی کا مطالبہ کرنے کےلئے سڑکوں پر اتر چکی ہیں۔
آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر احتجاج کا کال دیا تھا اور ملک نے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر گاندھی مجسمہ کے آگے دھرنا دیا۔ دہلی میںراج گھاٹ پر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے خلاف صبح سے شام تک کا ستیاگرہ کیا جہاں بولتے ہوئے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ”کائر ہے اس دیش کا پردھان منتری۔ لگا دو کیس مجھ پر۔ جیل لے جاؤ مجھے بھی۔ لیکن سچائی یہی ہے کہ اس دیش کا پردھان منتری کائر ہے، جو اپنی ستا کے پچھے چھپا ہوا ہے!“
پرینکا گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بھی سچ کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ”میڈیا کے ساتھیو! میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں، بہت ہو گیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ پر کتنا دباؤ ہے لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے۔ اگر حکومت آواز اٹھانے والے کو پارلیمنٹ سے نکال دیتی ہے اور الیکشن لڑنے سے روک دیتی ہے تو یہ ملک کے لئے خطرناک ہے۔پرینکا گاندھی نے آگے کہا ”آج تک ہم خاموش رہے اور ہمارے خاندان کی لگاتار بے عزتی کی گئی۔ میرے بھائی نے پارلیمنٹ میں مودی کو گلے لگایا اور کہا کہ میں آپ سے نفرت نہیں کرتا۔ لیکن آپ کی نفرت کی کوئی انتہا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ”اگر آپ سمجھتے ہو کہ تمام ایجنسیوں کو لگا کر، چھاپہ مار کر ہمیں ڈرا سکتے ہیں تو غلط سوچتے ہو، ہم اور مضبوطی سے لڑیں گے۔ اس ملک کی جمہوریت کے لئے ہم کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس ملک کی آزادی کے لئے کانگریس پارٹی لڑی اور آج بھی لڑ رہی ہے۔ کیا عوام کو یہ سب نظر نہیں آتا ۔
یعنی کانگریس اب جم کر کھڑی ہو گئی ہے اس ظلم کے خلاف جو اس پر بی جے پی کر رہی ہے اور اس بے ایمانی کے خلاف بھی جو ملک کے ساتھ برسر اقتدار جماعت کر رہی ہے۔دیکھنا ہوگا کہ ملک کے لوگ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist