واشنگٹن، جمعرات کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوگیا۔آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر ابتدا میں 21 پیسے کی کمی سے 273.11 روپے کی سطح پر آ گئی۔ بعد ازاں بتدریج انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 روپے 09 پیسے کی کمی سے 268.23 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5روپے کی بڑی کمی سے 274روپے کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہا، جو کاروباری دن (بدھ) کے اختتام تک 2.96 روپے کی کمی کے ساتھ 273.32 روپے پر بند ہوا تھا۔