• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہجومی تشدد کا نشانہ بننے والے پیتل تاجرکو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پولس نے کیا گرفتار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2023
0 0
A A
ہجومی تشدد کا نشانہ بننے والے پیتل تاجرکو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پولس نے کیا گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم منصوری
مرادآباد:پدماوت ایکسپریس ٹرین میں ہجومی تشدد کا نشانہ بننے والے پیتل تاجر عاصم حسین کے معاملے میں جی آر پی کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ تیزی سے کی جارہی تحقیقات میں جی آر پی نے پہلے تاجر کی طرف سے لوٹ مار اور مذہبی نعرے لگانے کے الزامات کو مسترد کیا اور اب اس کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کر کے تاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔تاہم اب اس معاملے پر سیاست گرم ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جی آر پی کی تحقیقات پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور کلکٹریٹ میں مظاہرہ کرکے اعلیٰ سطحی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے منصفانہ تحقیقات کے لیے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔واضح ہو کہ 12 جنوری کو پدماوت ایکسپریس ٹرین میںکٹگھر تھانہ علاقے کے پیر زادہ کے رہنے والے عاصم حسین کے ساتھ ٹرین میں بری طرح سے حملہ کیا گیا تھا، تاجر کے کپڑے اتار کر بیلٹ سے حملہ کیے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جی آر پی نے بریلی میں دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا، جنہیں امن کی خلاف ورزی کے اندیشے کے الزام میں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔پیر کو سی او، جی آر پی دیوی دیال نے بتایا تھا کہ تحقیقات میں مذہبی نعرے لگائے گئے تھے اور تاجر کے 2200 روپے نکالنے کی تصدیق نہیں ہوئی تو رپورٹ سے ان کی شقوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تاجر عاصم حسین کی جانب سے ٹرین میں خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ کی اطلاع ملی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ متاثرہ تاجر کو چوری کے شبہ میں مارا پیٹا گیا تھا۔ اس کے برعکس رپورٹ درج ہونے کے فوراً بعد ایس پی ریل نے چھیڑ چھاڑ کی اطلاع ملنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم منگل کے روز شاہجہاں پور کی ایک لڑکی کی شکایت پر جی آر پی تھانے میں چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ شاہجہاں پور کی رہنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ٹرین میں سفر کر رہی تھی۔ بوگی میں بھیڑ کی وجہ سے اسے بیٹھنے کی جگہ نہیں ملی۔ پھر تاجر عاصم نے اسے بیٹی کہہ کر اپنے پاس بٹھا لیا۔ اس کے بعد وہ اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا، جس پر وہ رونے لگی اور اپنی سیٹ چھوڑ کر کھڑی ہوگئی۔اس کے رونے پر ہی مسافروں نے تاجر کو زدوکوب کیا۔ اسٹیشن پہنچ کر وہ بوگی سے اتر کر دوسرے کوچ میں چلی گئی اور خوف کی وجہ سے اس نے تھانے میں شکایت نہیں کی۔دوسری جانب آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین نے پیر کو کلکٹریٹ میں جی آر پی تحقیقات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سماجی ہم آہنگی کو بھی متاثر کرتے ہیں اور مسافروں میں خوف کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین کے ریاستی صدر وجے پال سنگھ نے کہا ہے کہ اگر جی آر پی سنجیدگی سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی ہے تو لوگ ٹرینوں میں سفر کرنے سے گریز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور قصورواروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ٹرینوں میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ڈیموکریسی ڈیفنس فرنٹ، آزاد گروپ، ناگرک جن کلیان سمیتی، براس مزدور یونین نے بھی مظاہرے کی حمایت کی۔ اس موقع پرروہتاش راجپوت، بچن سنگھ چوہان، ساحل شمسی، راشد علی، سریش پال سنگھ، محمد ارشاد بھارتی، محمد طاہر، ایم ایف خان، وجے پال سنگھ، اسلم، حافظ عرفان، مقصود خان وغیرہ شریک تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist