• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مولانا سید محمدرابع حسنی ندویؒ کے انتقال پر تعزیتی نشست کاانعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 17, 2023
0 0
A A
مولانا سید محمدرابع حسنی ندویؒ کے انتقال پر تعزیتی نشست کاانعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

دہرادون، بروزجمعہ اندرروڈ  دہرہ دون حضرت مولاناسید محمدرابع حسنی ندوی صاحب رحمۃ ناللہ علیہ (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ)کے سانحۂ ارتحال کی اطلاع ملتے ہی ایک تعزیتی نشست اور مجلس ایصال ثواب منعقدہوئی جس میں اراکینِ منتظمہ کمیٹی مجلس دارالقضاءدہرہ دون نے شرکت کی۔نشست کی نظامت مفتی ضیاءالحق قاسمی رکن مجلس دارالقضاءدہرہ دون نے کی۔قرآن کریم کی تلاوت حافظ سید حمزہ احمد،مفتی سفیان صاحب اور قاری محمداحسان صاحب امام وخطیب مسجد ای۔سی۔روڈ نے کی۔
اس کے بعدمفتی سلیم احمدقاسمی صاحب قاضی شریعت مجلس دارالقضاءدہرہ دون نے تعزیتی خطاب میں فرمایا کہ ”موت العالم موت العالم“ اورفرمایا کہ حضرت والا نیک ،مخلص اورسچے انسان تھے ا ورللّٰہیت ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، دین کی ترویج واشاعت میں انہوں نے اپنی پوری زندگی صرف کردی اورنئی نسل کی روحانی تربیت کا کام کیااورمولانا مرحوم عوام وخواص کے درمیان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی قابل اورمقبول شخصیت تھے۔ اللہ تبارک وتعالی انہیں اجرعظیم عطا کرے۔ آمین
اس کے بعد ڈاکٹرسید فاروق صاحب نے حضرت مولاناسید محمدرابع حسنی ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ) کے متعلق اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولانا سے تعلق مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ سے ملاقات کے بعد ہوا ، مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ کے انتقال کے بعد سب سے پہلا ایوارڈ مولاناعلی میا ں ندوی ایوارڈ مولانا کو میرے ہاتھوں سے دیا گیا۔ حضرت مولانا ایک محسن ومربی استاذ اورمشفق سرپرست رہے ہیں۔حضرت مولانا علی میاں ندویؒکے انتقال کے بعد ان کی جدوجہد سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ حضرت مولانا نے مولانا نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈکی معیت میں دہرہ دون میں23 جولائی 2005ءمیں دارالقضاءدہرہ دون کی بنیاد ڈالی ، یہ سب مولانا رسال الدین احمد حقانی صاحب کی محنت،کوشش اورمولانا مرحوم ہی کی توجہات اوردعاؤں کا ثمرہ ہے جس کے فیض سے نہ صرف اتراکھنڈ کے سبھی اضلاع بلکہ یوپی ، دہلی ،ہریانہ، راجستھان اوردیگرکئی صوبوںکے لوگ مستفیض ہورہے ہیں۔اللہ رب العزت سے دست بدعاءہیں کہ اس ادارے کو قائم ودائم رکھے اور یہ نیک عمل مولانامرحوم کے حق میں ذریعۂ ترقی درجات بنائے۔آمین
حسن اتفاق اوراللہ کا فضل وکرم ہے کہ ہماری ان سبھی علماءدین سے جو مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر کے عہدے پر فائز رہے جیسے قاری محمدطیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ ،،مولانا علی میاں ندوی صاحب رحمۃاللہ علیہ، قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب رحمۃاللہ علیہ اورمولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ سبھی سے اچھی ملاقات اوراچھے تعلقات رہے ہیں۔حضرت کے انتقال کے بعد یہ بڑی خلاءپیدا ہوگئی ہے اب ایسے علماءدین بہت کم رہ گئے ہیںجوانسانیت کا درد لے کر اٹھ کھڑے ہوں اوراللہ کے بندوں کورب العالمین کا پیغام دے کر رحمۃ للعالمین کے سائے میں لانے کی کوشش کریں لہٰذاہمیں ان کی قابل قدر اورلائق تحسین کوششوں کی تقلید کرنی چاہئے اللہ تبارک وتعالی ان سبھی بزرگان دین کی مغفرت فرمائے اورانہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطاکرے۔آمین
اخیر میں صدارتی کلمات میں حضرت مولانا محمداحمدقاسمی صاحب قاضی شہروصدر مجلس دارالقضاءدہرہ دون نے فرمایا کہ حضرت مولاناسید محمدرابع حسنی حسنی ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ)کے سانحہ ارتحال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اللہ تعالی ہم سبھی کومرحوم کا نعم البدل عطافرمائے اورپسماندگان اورمتعلقین کوصبرجمیل عطاکرے۔آمین،سبھی شرکاءنے حضرت والا کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی حادثہ بتایا اورحضرت والا کے حق میں اخیر میں قرآن کریم کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کیا گیا اوران کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کےلئے دعاءکی گئی۔مفتی محمدوصی اللہ قاسمی معاون سکریٹری مجلس دارالقضاءدہرہ دون نے سبھی شرکاءاجلاس کا شکریہ اداکیا،اہم شرکاءاجلاس میں سید ہارون احمد،سید فرخ احمد،سید حمزہ احمد،سید طیب احمد ،سید حیدراحمد،سید حسین احمد،مولانا راغب،حافظ عرفان،مفتی عبداللہ اوردیگر ائمہ وخطباءمساجدموجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مودی حکومت نے توانائی کی سلامتی پر سمجھوتہ کیا : راہل گاندھی

    مودی حکومت نے توانائی کی سلامتی پر سمجھوتہ کیا : راہل گاندھی

    مارچ 14, 2026
    رسوئی گیس پر لوک سبھا میں ہنگامہ، تین بار کارروائی ملتوی

    رسوئی گیس پر لوک سبھا میں ہنگامہ، تین بار کارروائی ملتوی

    مارچ 14, 2026
    یومِ قدس پر ممبئی میں فلسطین کے حق میں آواز بلند

    یومِ قدس پر ممبئی میں فلسطین کے حق میں آواز بلند

    مارچ 14, 2026
    ایس ٹی ایف کی مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت

    ایس ٹی ایف کی مولانا عبدالرحمن کٹکی کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت

    مارچ 14, 2026
    مودی حکومت نے توانائی کی سلامتی پر سمجھوتہ کیا : راہل گاندھی

    مودی حکومت نے توانائی کی سلامتی پر سمجھوتہ کیا : راہل گاندھی

    مارچ 14, 2026
    رسوئی گیس پر لوک سبھا میں ہنگامہ، تین بار کارروائی ملتوی

    رسوئی گیس پر لوک سبھا میں ہنگامہ، تین بار کارروائی ملتوی

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist