نئی دہلی، 15 جون ، سماج نیوزسروس: دارالحکومت دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں واقع ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں معرات کی دوپہر آگ لگ گئی۔ اس دوران کچھ طلباء گھبراہٹ میں باہر بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر کیجریوال نے کہا، ‘‘بھاگنے کی کوشش کے دوران کچھ طلبہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، باقی تمام محفوظ ہیں’’۔ تاہم انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ کے وقت کوچنگ سینٹر میں موجود کچھ طلباء کو اپنی جان بچانے کے لیے رسیوں کی مدد سے نیچے اترنا پڑا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ دوپہر 12 بجکر27 منٹ پر بترا سنیما کے قریب کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ دہلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ مجموعی طورپر11 آگ بجھانے والی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا اور اور بچاؤ کام جاری ہے ۔ مسٹر کیجریوال نے اس طرح کے واقعہ کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ ضلعی انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے ۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ا?گ بجھانا شروع کر دیا۔ طلبا کو ریسکیو کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم اندر پھنسے بچوں کو بہ حفاظت نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقامی لوگ بھی طلبا کو کوچنگ سنٹر سے باہر نکالنے میں پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیم کی مدد کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کے میٹر میں لگی تھی جس سے پورے کوچنگ سنٹر میں دھواں بھر گیا۔ کئی خوفزدہ طلبا نے کھڑکی سے رسیوں کے سہارے کود کر اپنی جان بچائی۔ اس دوران 4 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے ایک کمرے سے دھواں نکل رہا ہے اور طلبا تاروں اور رسیوں کے سہارے نیچے اتر رہے ہیں۔کوچنگ سنٹر سے باہر آئے کچھ طلبا نے بتایا کہ جب کلاس روم میں وہ پڑھ رہے تھے تبھی اچانک ا?گ لگ گئی۔ کلاس روم میں دھواں پھیلتا دیکھ ان لوگوں نے کھڑکی کھول دی۔ اس دوران نیچے موجود لوگوں نے کسی طرح رسی اور تار پھینکا جس کو پکڑ کر وہ لوگ نیچے اترے۔وہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو مکھرجی نگر کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ طلباء معمولی زخمی ہوئے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ”یہ آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ فرار ہونے کی کوشش میں کچھ طلباء کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، باقی تمام محفوظ ہیں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بھی جائے واقع پر موجود ہے ۔












