• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مستقبل کی ایک جھلک

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 19, 2023
0 0
A A
مستقبل کی ایک جھلک
Share on FacebookShare on Twitter

ایک دور آئے گا جب لوگ تاریخ کی کتابوں، اور سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی روایتوں کے حوالے سے اپنے عہد کے لوگوں کو بتائیںگے کہ اکیسویں صدی کے پہلے دہے میں اس ملک کے شہریوں پر خدا نے ایک ایسا حکمران مسلط کر دیا تھا جو جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنانے پر قادر تھا۔ وہ خود کم پڑھا لکھا تھا لیکن ملک کے تمام عالم اس کی مدح سرائی میں مصروف رہتے تھے۔ وہ تاریخ سے ناواقف تھا اس لئے وہ تاریخی واقعات کو تصور کر لیتا تھا اور مجمع عام میں سنا کر تالیاں وصول کرتا تھا۔ وہ سائنس سے بالکل نابلد تھا لیکن لوگ اسے بحرالعلوم سمجھتے تھے۔ وہ ملک کے تمام اثاثے بیچ بیچ کر اپنے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے جدید طرز کا جہاز خریدتا تھا لیکن تقاریر میں سودیشی ٹکنالوجی کو بڑھاوا دینے کی بات کرتا تھا۔ وہ لاکھوں ڈالر کے کپڑوں کا شوقین تھا، دنیا کی سب سے قیمتی گھڑی، جوتے، قلم اور چشمے کا استعمال کرتاتھا۔ لیکن خود کو فقیر کہتا تھا، وہ ملک کے آئین کا دشمن تھا لیکن آئین کی دہائی دیتا رہتا تھا۔ اس کی جماعت کے لوگ اپنے دفتر پر قومی پرچم لگانے والے کے خلاف ایف آئی آر کرواتے تھے لیکن مسلمانوں کے ہاتھوں میں ترنگا نہ دیکھ کر، ان کے گھروں اور محلوں میں ترنگا نہ دیکھ کر اپنے غنڈے بھیج کر ان کے مساجد پر ترنگا لگواتا تھا۔ بے روزگاری، معاشی بدحالی، بیماری اور بھک مری سے مرنے والے عام لوگوں سے اس مرد دانا کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ لیکن وہ اپنے ملک کو وشو گرو بنانے کا ہر روز اعلان کرتا تھا۔ الیکٹورل سسٹم سے شکست کھا جانے کے بعد بھی وہ ایم پی اور ایم ایل اے خرید کر اپنی سرکار بنا لیتا تھا لیکن نہ تو الیکشن کمیشن کو اس پر کوئی اعتراض ہوتا تھا اور نہ ہی عدالتوں کو۔اس کی وزیر مالیات ڈالر کے مقابلے روپئے کے گرنے کو روپئے کی کمزوری نہیں بلکہ ڈالر کی مضبوطی گردانتی تھیں۔وہ نہایت مذہبی تھا اس لئے اکثر اس کے بھکت اسے بھگوان کا اوتار قرار دے کر اس کو انسان سے دیوتا بنا دیتے تھے،لہٰذا اس پر سنسار کا کوئی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا تھا۔اس نے ایک طویل عرصہ تک ملک کی سیاست اور جملہ سیاسی پارٹیوں کی کار کردگی کا جائزہ لے کر ،ملک کے شہریوں کی نفسیات کامطالعہ کرکے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں سے مشورہ کر کے ایک بڑاگیم پلان تیار کیااور سب سے پہلے اس نے ملک میں موجود ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے مالکان کو اپنا ہمنوا بنایا اور پھر برسر اقتدار جماعت سمیت جملہ سیاسی پارٹیوں کے خلاف ماحول سازی شروع کر دی اور خود اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے داغ کو بے بنیاد ثابت کرنے کے لئے اپنے سرمایہ دار دوستوں کے سرمایہ کا ملک سے لے کر بیرون ملک تک بے دریغ استعمال کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حق میں ملک کاسیاسی ماحول ایسا سازگار ہوا کہ اقتدار اس کے قدموں تلے بچھ گئی۔ملک کی جمہوریت کا دم نکلتا رہا ،اس کی سسکیاں پورے ملک میں گونجتی رہیں لیکن اس کو سننے والے سارے سرکاری اداروں کے کان بہرے ہو گئے۔نفرت نے محبت پر فتح پا لی اور ہر سال وجئے دشمی پر شر کے نمائندہ راون پر خیر کے نمائندہ رام کی جیت کا جشن منانے والے لوگوں نے جمہوریت اور اس کے آئین کو آگ لگانے والے کو اپنا دیوتا مان لیا۔مستقبل میں تاریخ کے طالب حیرت سے پڑھیںگے کہ ایک وقت ہمارے ملک پر ایسا بھی آیا تھا جب آئینی عہدوں پر بیٹھے ہوئے ذمہ دار سمجھے جانے والے بڑے بڑے جغادریوں نے اپنے ایمان کا سودا اس قیمت پر کر لیا تھا کہ انہیں اس سرکار میں کسی بھی جرم کو کرنے پر کوئی سرزنش کرنے والا نہیں ہوگا۔ عدالت میں انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو ریٹائر منٹ کے بعد آئینی عہدے دار بنے رہنے کے لئے سرکاری ڈکٹیشن کو ہی فیصلے کی طرح اپنی قلم سے لکھتے رہے۔اس وقت لوگ یہ پڑھ کر اپنا اپنا بال نوچنے لگیںگے کہ ایک وقت ہمارے ملک میں ایسا بھی آیا ہے جب ووٹوں کی چوری کےلئے الکٹرانک ڈیوائس کا استعمال کیا جاتا تھااور ملک کا وزیر اعظم نجی کمپنی کے سی او کی طرح غیر ممالک اسے ٹھیکہ دلاتا تھااور اس کے معاوضہ میں اس کی پارٹی کو الکٹورل بانڈ کی شکل میں چندہ ملتا تھا۔
یقینا ٰیہ سب باتیں مستقبل کی ہیں لیکن اس وقت لوگ ان تاریخی حقائق کو پڑھ کر یہ ضرور سوچیںگے کہ آخر اس دور کے ہندوستانی شہری خود کو زندہ کیسے سمجھتے تھے ؟اور اپنے زندہ ہونے کی ان کے پاس کیا دلیل تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist