• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں اے ایم یو ریموٹلی آپریٹیڈ انڈرواٹر وہیکل چیلنج کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 9, 2026
0 0
A A
اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں اے ایم یو ریموٹلی آپریٹیڈ انڈرواٹر وہیکل چیلنج کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ،سماج نیوز سروس : ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اے ایم یو- ریموٹلی آپریٹیڈ انڈرواٹر وہیکل چیلنج کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح ہوا۔ یہ قومی سطح کا مقابلہ ایم ٹی ایس-اے یو وی-ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے آئی ای ای ای روبوٹکس اینڈ آٹومیشن سوسائٹی، اے ایم یو کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو اے ایم یو کے طلبہ کے اختراعی جذبے اور انجینئرنگ مہارت کا مظہر ہے۔ افتتاحی تقریب کالج کے اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان؛ ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پروفیسر نثار احمد؛ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل؛ صدر سوئمنگ کلب اور چیئرمین، شعبہ اناٹومی ڈاکٹر فضل الرحمن، فیکلٹی ایڈوائزر پروفیسر سلیم انور خان اور فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر جمیل موجود تھے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر محمد محسن خان نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیت اور تکنیکی اہلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز ہمارے طلبہ کی بے پناہ اختراعی صلاحیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس نوعیت کے تجرباتی تعلیمی اقدامات نہ صرف تکنیکی مہارتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ نوجوان انجینئروں کو تخلیقیت، ٹیم ورک اور تحقیق پر مبنی مسئلہ حل کرنے کے ذریعے حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔ حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انور خان نے کہا کہ 2022 میں طلبہ کی جانب سے شروع کیا جانے والا اے ایم یو ریموٹلی آپریٹیڈ انڈرواٹر وہیکل چیلنج اب ایک تسلیم شدہ قومی سطح کے مقابلے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے زیر آب روبوٹکس میں مکینیکل ڈیزائن، الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور کنٹرول سسٹمز کے امتزاج پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر نثار احمد اور پروفیسر محمد مزمل نے منتظمین کی ستائش کی اور نظری تعلیم کو عملی اطلاق سے جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا، ساتھ ہی سمندری تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور دفاعی ٹکنالوجیز میں زیرِ آب روبوٹکس کی بڑھتی ہوئی افادیت کی طرف توجہ دلائی۔ ڈاکٹر فضل الرحمن نے طلبہ کو ایسے مسابقتی پلیٹ فارمز کے ذریعے اعتماد و قیادت کی صلاحیت پیدا کرنے اور ٹیم ورک کی ترغیب دی۔ اس مقابلے میں ملک کے ممتاز اداروں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی سمیت دہلی ٹکنالوجیکل یونیورسٹی، نِرما یونیورسٹی، بنّاری اَمّان انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم کانچی پورم شامل ہیں۔ یہ مقابلہ یوسف علی ایکواٹکس اینڈ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں زیرِ آب مشکل ٹاسک کے ذریعے گاڑی کی مہارت، درستگی، خودکار فیصلہ سازی اور اشیاء کو سنبھالنے کی صلاحیتوں کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ اینڈرومیڈا پرائیویٹ لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والے ججز، جو 50 ہزار روپے کے انعامی فنڈ کے اسپانسر بھی ہیں، کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اے ایم یو ریموٹلی آپریٹیڈ انڈرواٹر وہیکل چیلنج، طلبہ کی تخلیقی سوچ، اختراع اور عملی انجینئرنگ مہارتوں کو نمایاں کرتے ہوئے تحقیق پر مبنی اور تجرباتی تعلیم کے حوالے سے اے ایم یو کی ساکھ کو مزید مضبوط کررہاہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist