سرینگر،اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے جموں کشمیر سے باہر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملی ٹنٹ فنڈنگ معاملے میں امرتسر پنجاب میں ایک شہری کی جائیدا د ضبط کر لی جو نگروٹہ جموں میں 15 لاکھ روپے کی حوالاتی رقم ضبط کرنے میں مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے میں ملوثین کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی ہے اور اپنی نوعیت کی پہلی اور ہم کارورائی میں پنجاب کے امرتسر علاقے میں ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے نے پنجاب پولس کی مدد سے ملی ٹنتوں کی مالی معاونت کرنے والے کی جائیداد ضبط کی ہے، اس کی شناخت امربھیر سنگھ عرف گوپی محل ولد راجویندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو پنجاب کے امرتسر ضلع کے رام تیرتھ محل میں بابا درشن سنگھ انکلیو کا رہائشی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر ایس آئی اے کی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس نے امرتسر میں امربھیر سنگھ کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا تھا۔امربھیر سنگھ ایف آئی آر429/21میں مطلوب تھا جو نگروٹہ جموں پولس اسٹیشن کے ایس آئی اے شاخ میں پہلے ہی درج تھا ایس آئی اے نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے امربھیر سنگھ کی جائیداد ضبط کر لی۔یہ کارروائی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور آس پاس کے معزز افراد کی موجودگی میں کی گئی جہاں امربھیر نگروٹہ میں 15 لاکھ روپے مالیت کی حوالا رقم کی بازیابی کے بعد زیر زمین جانے سے پہلے کھڑا کر رہا تھا جسے ملی ٹنسی کی مالی معاونت کے لیے پنجاب سے کشمیر بھیجا جا رہا تھا۔












