نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات 2024کے پیش نظر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے ایک میٹنگ بلائی جس میں بابر پور ضلع کے تمام بلاک صدور نے شرکت کی۔ میٹنگ کا انعقاد ضلع بابر پور کانگریس آفس چوہان بانگرمیں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ تمام بلاک صدور اپنے اپنے علاقوں میں تیار رہیں کیونکہ لوک سبھا انتخابات2024میں ہونے والے ہیں کیوں کہ ہمیں پہلے سے تیار رہنا چاہیے۔ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اگر کوئی بلاک صدر کام کرنے کے قابل نہیں ہے تو وہ ضلع کانگریس کمیٹی یا ریاستی کانگریس کمیٹی میں جا سکتا ہے، لیکن اگر آپ بلاک تک رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ ہم سب کانگریس کے کارکن ہیں اور کانگریس پارٹی نے دہلی کی ہمہ جہت ترقی کی ہے، ہمیں ہر گھر تک پہنچنا ہے، یہ ایک مضبوط ضلع ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت اور کانگریس کی سب سے زیادہ رکنیت اسی ضلع میں تھی جس کا نتیجہ ایم سی ڈی انتخابات میں دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر مکیش پنچال، سنجے ورما، سنجے گوڑ، بھارت بھوشن، شہزاد خان، حاجی گلفام چودھری، دیوانند، شاداب حسن، عاقل رانا، محمد اشتیاق، منجو شرما، چودھری ہنس راج، نوید پپو، یوسف بھائی، جواہر سنگھ، کشواہا وغیرہ نے بھی اپنے خیالا ت پیش کئے اور مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔












