• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء ضلع باندہ کے اراکین منتظمہ و مدعوئین خصوصی کا اجلاس منعقد

جمعیۃ علماء اسلام اور شعائر اسلام کی محافظ، اس سے نسبت مغفرت کا ذریعہ: مولانا عبداللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء ضلع باندہ کے اراکین منتظمہ و مدعوئین خصوصی کا اجلاس منعقد
Share on FacebookShare on Twitter


باندہ:۔ جمعیۃ علماء ضلع باندہ کے جملہ اراکین منتظمہ ومدعوئین خصوصی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس بمقام مسجد ابوبکر صدیقؓ (صدیق میمورئیل کے پیچھے مدرسہ والی مسجد) محلہ گولر ناکہ شہر باندہ میں زیر صدارت مولانا مفتی محمد سلمان قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع باندہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش شریک ہوئے۔ اجلاس میں مقامی یونٹوں کے قیام،دینی تعلیمی بورڈکو متحرک کرنے، معاشرتی بیداری مہم چلانے، جمعیۃ اوپن اسکول، ملت فنڈ کا تعارف، سدبھاؤنا سنسدکا پروگرام، ماہ فروری میں ہونے والے مرکزی منتظمہ کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
مہمان خصوصی جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ عام طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں جمعیۃ علماء ہند دہلی سے شروع ہوکر نیچے تک جاتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے جمعیۃ علماۂم سے آپ سے اور گاؤں، تحصیل، بلاک، ضلع، صوبہ سے ہو کر دہلی تک جاتی ہے۔ آپ کو کام کرنے کے لئے آپ کے پاس علاقے کا ڈاٹا موجود ہونا ضروری ہے، اس لیے پہلے مرحلے میں لوگوں کا ریکارڈ جمع کرائیں، آپ جہاں کام کر رہے ہیں وہاں مسلم آبادی کتنی ہے،کتنی مساجد، مدارس و مکاتب ہیں، کہاں کتنے افراد کی ضرورت ہے؟ تحصیل سطح سے آگے بڑھ کر بلاک سطح پر بھی مقامی یونٹوں کا قیام مکمل کر لیں تاکہ کام کرنے میں آسانی ہو۔
دینی تعلیمی بورڈ پر بات کرنے کے دوران فرض عین اور فرض کفایہ کا فرق بتاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ مکمل عالم، حافظ اور قاری ہونا ہر کسی کے لئے لازمی نہیں ہے، لیکن دین کی بنیادی باتوں کا علم ہونا ہر کسی کے لئے ضروری ہے، مدارس مکمل دین کی حفاظت کا کام کر رہے ہیں تو وہیں مکاتب دینیہ بنیادی باتوں کو نئی نسلوں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں،  موجودہ حالات میں مدارس سے زیادہ مکاتب دینیہ کی اہمیت و ضرورت بڑھ جاتی ہے، ایسے میں اپنے علاقے،حلقہ اور ضلع میں زیادہ سے زیادہ مکاتب کے قیام پر زور دیا جائے، مساجد کے متولیان اور ذمہ داران سے رابطہ کریں،مکاتب کا خرچ اٹھانے کے لئے لوگوں کو تیار کریں، ہماری کوشش ہو کہ کوئی مسجد ایسی نہ رہے جس میں وہاں کے مصلیان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا نظم نہ ہو۔ مولانا نے مثالوں سے لوگوں کے ایمان و عقائد کی نازک صورتحال سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی جن بچوں کا رشتہ مسجد مدرسہ سے جڑ جائے گا تو مسجد اور قرآن کی برکت سے ان کا ایمان سلامت رہے گا۔
اصلاح معاشرہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ یہ ایک طویل موضوع ہے اس کا دائرہ بہت وسیع ہے، کچھ دنوں قبل لکھیم پور میں منعقدہ وسطی یوپی کے اجلاس میں آئندہ تین مہینوں کیلئے نکاح، طلاق، خلع کے عنوان کو موضوع بنا کر اس پر مہم چلاکر عوام میں بیداری پیدا کرنے کی بات آئی تھی، لہذا اس کے تحت ضلع کے ہر علاقہ، محلہ اور مواضعات میں چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کئے جائیں، جلد ہی اس کے لیے لوگوں سے بات کرکے پروگرام طے کیے جائیں۔
جمعیۃ اوپن اسکول کے تعلق سے بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ یہ مدارس کے طلباء کو اپنے درس نظامی سے جڑے رہتے ہوئے سرٹیفیکیشن کے ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ کرنے کا انتہائی عمدہ پروگرام ہے،  نئی تعلیمی پالیسی اور حالات کی نزاکت کے پیش نظر اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اس کے لیے اپنے ضلع کے ذمہ داران مدارس کا ایک اجتماع کسی دن طے کر لیں اس اجتماع میں دہلی سے ماہرین کو مدعو کر لیں جو ذمہداران مدارس کو تفصیل کے ساتھ جمعیۃ اوپن اسکول کی اہمیت و ضرورت کے ساتھ ساتھ اس سے جڑنے کے طریقہ کار سے واقف کرا دیں۔
سدبھاؤنا سنسد پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مذہب سے کمپرومائز نہیں کریں گے لیکن ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں وہاں کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے۔ لیکن پورے منصوبے کے ساتھ ایک ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ انتشار اور اختلاف پیدا ہو۔ پرسکون اور پر امن ماحول ہر کسی کی ضرورت ہے۔ امن حکومتوں کے ذریعہ سے نہیں بلکہ عوام کے اندر سے ہی آئے گا۔ اس کے لئے جمعیۃ علماء نے ایک ہزار سدبھاؤنا سنسد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 350 سے زائد پروگرام اب تک ہو چکے ہیں، باندہ میں بھی ہر سطح پر سدبھاؤنا سنسد کا پروگرام منعقد ہونا ہے، اس کے لئے جلد غور و خوض کرکے لوگوں سے رابطہ کرکے تاریخیں طے کر لیں۔
ملت فنڈ کا تعارف کراتے ہوئے مولانا نے بتایا ضلعی اور مقامی یونٹوں کے استحکام اور مالی وسائل کی فراہمی کے لیے جمعیۃ علماء ہند نے ایک نظام بنایا ہے جس کے تحت 100روپے ماہانہ دینے والے ممبران بنایے جاتے ہیں، اس کے لئے دہلی سے ایک آرگنائزر کی تقرری کی جاتی ہے، اس کا کچھ حصہ مرکز، صوبہ کو جاتا ہے اکثر حصہ ضلع اور مقامی یونٹوں کو ملتا ہے۔ اس کام کو بھی باندہ ضلع میں شروع کرنا ہے۔
ماہ فروری میں دہلی میں ہونے والے اجلاس عام اہمیت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے سامنے کبھی آزمائشیں کم نہیں رہی ہیں لیکں موجودہ دور میں مسلمانوں کے حوصلوں کو توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ان حالات میں مسلمانوں کو احساس کمتری سے نکالنے کا کام جمعیۃ علماء کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں دہلی کے رام لیلا میدان میں 10،11،12فروری کو جمعیۃ علماء ہند کے زیرِ اہتمام اجلاس عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں شرکت کرنا اور اپنے بڑوں کو ہر طرح سے تعاون دینا ہم سب کی ذمہداری ہے۔ اس لیے اپنی مصروفیات کو آگے پیچھے کرکے دہلی جانے کا نظام بنا لیں۔ انشائاللہ اس کا فائدہ ہوگا۔
اس کے علاوہ مولانا عبداللہ نے مقامی ذمہداران کو لوگوں سے رابطہ مضبوط کرنے اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی موجودگی درج کرانے کی بات کہتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی تعلیمی جدودجہد، دینی، اقتصادی حلقے میں کیے جانے والے کام، سماجی خدمات، دارالمطالعہ اور نوجوانوں کی تنظیم و ترتیب کے حوالہ سے کئے جانے والے تعمیری کاموں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔
اجلاس کے آخر میں تمام اراکین نے اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ رمضان سے قبل مساجد کا سروے، بلاک سطح پر یونٹوں کا قیام اور اصلاح معاشرہ مہم چلائی جائے گی۔
نظامت کی فرائض انجام دیتے ہوئے ضلعی جمعیۃ کے سکریٹری مولانا شعیب مبین مظاہری نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ، قیام کا مقصد، اور مقامی جمعیۃ کی سابقہ کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔جس کی مہمان خصوصی مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور صدر اجلاس مولانا محمد سلمان قاسمی کے ساتھ تمام اراکین و عہدیداران نے حوصلہ افزائاور اطمینان بخش قرار دیا۔
اجلاس کا آغاز جمعیۃ علماء اتر پردیش کے آفس سکریٹری مولانا منیب احمد قاسمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ مولانا معروف ثاقبی نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا عبدالتواب کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء وسطی اتر پردیش کے ناظم تنظیم و ترقی قاری عبدالمعید چودھری،  مولانا محمد عمیر قاسمی، حافظ محمد غفران چتر کوٹ، حافظ برہان الحق، مولانا مفتی شفقت علی ندوی حافظ مصباح الدین، مولانا نفیس احمد، حافظ محمد ریاض گوئرہ، حافظ محمد صدام،مولانا محمد فرحان علی،  مولانا محمد ظریف ندوی، محمد طلحہ زماں خاں، حافظ محمد اویس چھنہرا، مولانا احمد علی،  عبدالرحیم داروغہ، پرویز عزیز خان ایڈوکیٹ، مولانا قیصر جمیل،  محمد مرتضی حسین، مولانا قمر الدین، مولانا رحمت اللہ، مولانا محمد عمیر ندوی، مولانا محمد زبیر، مولانا محمد الدین فاروقی، مولانا رضوان الرحمن، مولانا انوار احمد، حافظ داؤد تیندواری، مولانا زبیر احمد مظاہری، مولانا محمد اسماعیل، مولانا، محمد فیضان کے علاوہ دیگر لوگ موجود رہے۔

مجلس دعوۃ الحق حلقہ کانپور کا ماہانہ اجتماع مسجد مسافرخانہ پریڈ میں آج

مجلس کے سرپرست خلیفہ محی السنہ مولانا الشاہ افضال الرحمن قاسمی کریں گے شرکت

کانپور:۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے پوری امت مسلمہ کے احوال و کوائف کو سامنے رکھ کر اصلاح امت کیلئے مجلس دعوۃ الحق کا قیام فرمایا۔ آپ کے خلیفہ خاص حضرت مولانا شاہ ابرارالحق رحمۃ اللہ علیہ نے 1950ء میں ہردوئی میں مجلس دعوۃ الحق کا قیام فرماکر تاحیات اس کی احیاء و تجدید وآبیاری فرماتے رہے۔ مجلس دعوۃ الحق کے بنیادی مقاصد تبلیغ و تعلیم و تزکیہ کے ذریعہ عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق کی درستگی، احیائے سنت و منکرات کی اصلاح، تلاوت قرآن مجید کی صحت کا اہتمام اور امت مسلمہ کو جہالت، رسم پرستی و توہم پرستی سے نکال کر سچا پکا مسلمان بنانا ہے۔
اسی مجلس دعوۃ الحق حلقہ کانپور کا ماہانہ اجتماع آج مورخہ 27جمادی الثانی 1444مطابق 20جنوری 2023ء بروز سنیچر عصر تا عشاء بمقام مسجد مسافرخانہ پریڈ کانپور میں مسجد ہذا کے امام وخطیب مولانا محمد اکرم جامعی کی زیر سرپرستی منعقد ہورہا ہے، اجتماع میں مقامی وببیرونی علمائے کرام کے دین کے پانچوں اہم شعبوں پر خطاب ہوں گے۔اس موقع پر مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث خلیفہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن صاحب بطور خاص تشریف لا رہے ہیں۔ مسجد مسافرخانہ پریڈ کے مؤذن مولانا محمد قیصر جامعی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئیشہر کے عوام خصوصاً مجلس دعوۃ الحق سے جڑے ہوئے تمام احباب سے بطور خاص شرکت کی درخواست کی ہے، انہوں نے بتلایا کہ نماز عصر 4.30 بجے ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist