ناندیڑ ، پریس ریلیز،ہماراسماج: آج یہاں جمعیۃ علماء شہر و ضلع ناندیڑ کے زیر اہتمام فیمس فنکشن ہال مال ٹیکری روڈدیگلور ناکہ ناندیڑ میں ایک اہم اجلاس بعنوان ممبر سازی کی اہمیت و ضرورت پر حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،مفتی ایوب صاحب قاسمی سیکریٹری( جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ )نے تنظیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری تنظیم ہے جہاں ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ہر تین سال بعد ممبر سازی کے ذریعے تنظیم کی اکائیاں قائم ہوتی ہیں، اسی کے مدنظر جدید ممبر سازی کا کام بھی شروع کیا گیا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس موقر جماعت سے جڑ کر خود بھی ممبر بنیں اور عوام کو ممبر بنائیں ۔اس موقع پر صدر اجلاس حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر )نے جمعیۃ علماء کی سنہری تاریخ، قربانیاں، خدمات، ممبر سازی، دیہات، تعلقہ جات، اور شہری جمعیتوں کا آپسی رابطہ بنائے رکھنے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند مظلوموں کا بلا کسی مذہب و ملت ساتھ دینے والی واحد جمعیۃ ہے جو ہر موقع پر ہر ایک کے ساتھ ہمدردی اور غمگساری کا معاملہ کرتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہمارے اکابر ین کی فعال اور مؤثر جماعت ہے جو ہر نازک موقع پر ملتِ اسلامیہ ہند کی دستگیری کرتی ہے ۔ اس جمہوری ملک کے اندر سروں کی طاقت اور افراد کی قوت دیکھی جاتی ہے، اس لئے جمعیۃ علماء ہند کی جا نب سے جاری جدید ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں ،اپنی تمام تر مصروفیات پر جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی کو ترجیح دیں، اور اس کے ذریعہ جمعیۃ کے ہر پیغام کو گلی ، گلی، شہر در شہر اور دیہاتوں تک پہونچائیں ۔ مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) نے جمعیۃ علماء ہند کی جدید ممبر سازی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر مسلمان مرد و عورت، عاقل و بالغ جو جمعیۃ علماء ہند کےمقاصد سے اتفاق رکھتا ہو وہ جمعیۃ علماء کا ممبر بن سکتا ہے، ۔ اس سلسلے میںمقامی یونٹوں کے صدور و نظماء کو جلد از جلد میٹنگ بلاکر ممبر سازی کالائحہ عمل بنانے اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے خاص طور پر جمعہ وغیرہ کے دن مساجد کے باہر کیمپ لگاکر لوگوں کو جمعیۃ کا ممبر بنانےکی جانب شرکاء کی توجہ مبذول کرائی ۔ مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی صاحب( صدر جمعیۃ علماء ضلع ناندیڑ ) نے مہمان کرام اورشرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت پورے ہندوستان سمیت ہمارے صوبے مہاراشٹر اور ناندیڑ میں بھی جمعیۃ علماءہند کی ممبر سازی جاری ہے ۔ہم اپنے ضلع کی تمام یونٹوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ممبرسازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جمعیۃ علماءہند کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے میں نمایا کردارادا کریں۔اجلاس میں مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی، قاری محمد اسعد صاحب صمدی ،عبد الرحیم احمد خان مسعود احمد خان مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی، مفتی سید شفیع الدین قاسمی مولانا مجاہد یار خان اشاعتی، مولانا عبد الوحیدصاحب اشاعتی،محمد شعیب بھائی ہپی کلب ،محمد عاصم بھائی، رفیع الدین صاحب حافظ جنید، حافظ شکیل صاحب، کے علاوہ تعلقہ جات کے اراکین و ذمہ داران اور معززین کثیر تعدادمیں شریک تھے۔












