• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

ڈاکٹر کہکشاں پروین کے اعزاز میں یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

ڈاکٹر مکمل حسین کی کتاب”کہکشاں پروین فکری وفنی جہات “کارسم اجرا،جھارکھنڈ کو اردو ادب میں اپنا مقام بنانا ہوگا:ڈاکٹر کہکشاں پروین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 18, 2023
0 0
A A
ڈاکٹر کہکشاں پروین کے اعزاز میں یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

رانچی،ہماراسماج: انجمن فروغ اردو کے زیراہتمام ہفتہ کو مین روڈ واقع ہوٹل سرتاج میں رانچی یونی ورسٹی کی سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر کہکشاں پروین کے اعزاز میں ”ڈاکٹر کہکشاں پروین کا تخلیقی شعور“ کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ دو سیشنز میں منعقدہ سیمینار کے پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر احمد سجاد نے کی۔ جبکہ نظامت ڈاکٹر مرشد نے کیا۔ سیمینار کے پہلے سیشن میں ڈاکٹر محمدکمل حسین کی لکھی ہوئی کتاب ”کہکشاں پروین فکری و فنی جہات“ کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ سیمینار کی صدارت کر رہے ڈاکٹر احمد سجاد نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر کہکشاں پروین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر محمدمکمل حسین کی کتاب کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب سے لوگوں کو ڈاکٹر کہکشاں پروین کو جاننے اور سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ہر ایک کو اپنے گھروں سے اردو اخبارات اور اردو رسالے خریدنا چاہیے۔ ڈاکٹر کہکشاں پروین نے اس اعزاز پر انجمن فروغ اردو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے ایسے سیمینار ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں اردو اسکالرز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن آج وہ معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔جھارکھنڈ کو اردو ادب میں اپنا مقام خود پیدا کرنا ہوگا۔ امید ہے کہ انجمن فروغ اردو اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو کو عزت دے کر اردو کی ترقی وترویج میں اضافہ کرے گی۔سینئربزرگ صحافی خورشید پرویز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن فروغ اردو کے نوجوان بچے اردو کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو جھارکھنڈ کیلئے ایک نیک فال ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو ادب میں مرد وخواتین کے درمیان جو تفریق کی جاتی ہے وہ نہیں ہونی چاہیے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹرمحمدکمل حسین نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرکہکشاں پروین کی سوانح حیات پر مختصراً روشنی ڈالی۔ سیمینار سے صدر شعبہ اردو رانچی یونی ورسٹی سید ارشد اسلم ، غلام سرفراز پی آر او جھارکھنڈ ودھان سبھا، ڈاکٹر محمد ایوب ایچ او ڈی شعبہ اردو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی، خورشید پرویز صدیقی، ابرار احمد، ڈاکٹر زیبا اور محفوظ عالم نے بھی خطاب کیا۔ مہمانوں نے الگ ریاست کے قیام کے 22 سال بعد بھی جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کی عدم موجودگی کی وجہ سے اردو اسکالرز کو مناسب پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہے اور اردو کی ترقی نہیں ہو رہی ہے۔ تمام مہمانوں نے متفقہ طور پر ریاستی حکومت سے جھارکھنڈ میں جلد از جلد اردو اکیڈمی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔سیمینار کے دوسرے سیشن کی صدارت ڈاکٹر سرور ساجد نے کی جبکہ نظامت سہیل سعید نے کی۔سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر سرور ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج لوگ اردو کے عظیم ا سکالروں کو بھولتے جارہے ہیں۔ایسے میں انجمن فروغ اردو بہتر کام انجام دے رہی اور باحیات شخصیات پر مسلسل سیمینار کر ان کو عزت دینے کا کام کرہی ہے۔انھوں نے انجمن سے اپیل بھی کہ جو بڑی شخصیتیں جیسے ش اختر، وہاب اشرفی، صدیق مجیبی جو اس دنیا میں نہیں ہے ان پر بھی پروگرام کا انعقاد کر ان کو یاد کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج تمام اردو اسکالرز کو عزت دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ نئی نسل کو ان کی خدمات کے بارے میں معلومات ہو سکے۔ دوسرے سیشن میں شاکر تسنیم اور اختر آزاد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ دوسرے سیشن میں مختلف کالجوں اور شعبہ جات کے طلباءنے مکالے پڑھے۔ اس موقع پر انجمن فروغ اردو کے صدر ایم اقبال، ڈاکٹر غالب نشتر، ڈاکٹر شاہنواز خان نمکین، محمددانش ایاز، غلام شاہد، محمد مرشد،محمد عمران، ڈاکٹر عبدالباسط، ڈاکٹر شگفتہ بانو، گلنازترنم، وسیم اکرم، راشد جمال، عبدالاحد، تنویر مظہر،شعیب اختر،محمد معراج الدین ،رحمت آرا،شاہینہ ناز، عارفہ انجم، عائشہ پروین، فرحت انجم (دھنباد)،حافظ عبد الباری (گیا)، فیضان الرحمن (گیا)، محمد آصف (گیا)،خوشبوپروین ،طیبہ آفرین، فردوس جہاں، محمد عبداللہ، حافظ محمد عارف، منصور عالم، محمدسرفراز، محمد الیاس، مکرم حیات، الطاف راجا،محمد عزیر،ڈاکٹر محفوظ عالم، محمد منور، ڈاکٹر سرفراز عالم، اعجاز انور ،ڈاکٹر منظور علی بیگ، طبیب احسن تابش، ماسٹر محمد کلیم الدین، ڈاکٹر شکیلہ خاتون، عبد المغنی، ڈاکٹر تسنیمہ پروین نے شرکت کی۔ سیمینار کو کامیاب بنانے میں انجمن کے دیگر اراکین نے اہم کردار ادا کیا۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist