ہماچل پردیش کی 68رکنی 14ویں قانون ساز اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے الیکشن کمیشن سے موصول حتمی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 75.6 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ، جس نے سال 2017 کا 75.5فیصد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) منیش گرگ نے آج یہاں بتایا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ 74.6فیصد رہی۔ اس کے علاوہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹر ٹرن آؤٹ میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس سے کل ٹرن آؤٹ 75.6فیصد ہو گیا۔ دو پوسٹل بیلٹ موصول ہونا باقی ہیں۔ اس سے قبل سال 2012 میں 72.69فیصد اور سال 2007 میں 71.61 فیصد نے ووٹ ڈالا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس بار ریاست میں 80فیصد پولنگ کا ہدف رکھا تھا۔ سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد دون اسمبلی میں 85.25فیصد اور سب سے کم 62.53 فیصد شملہ اسمبلی حلقہ میں درج کی گئی۔ ریلیز کے مطابق 100پولنگ اسٹیشنوں میں ای وی ایم کو دیر شام تک سیل کر دیا گیا تھا کیونکہ پولنگ رات 9بجے ختم ہو گئی تھی۔ شام 5بجے بند ہونے کے مقررہ وقت کے بعد کئی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔پولنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ای سی آئی نے کہا کہ 68اسمبلی سیٹوں کیلئے تقریباً 74فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دو فیصد کا اضافہ متوقع ہے ۔ ووٹوں کی گنتی 8دسمبر کو ہوگی۔ایک ریلیز کے مطابق سرمور کے شیلئی میں تقریباً 84فیصد، نہان میں 79.25فیصد، رینوکا اور پچھاڑ میں 78فیصد، پاونٹا میں 75فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔سولن ضلع کے دون میں 85فیصد، نالہ گڑھ اور کسولی میں 78فیصد، آرکی میں 75فیصد اور سولن میں 66فیصد، بلاسپور کی نینا دیوی میں 80فیصد، بلاسپور صدر میں 75فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔جھنڈوتا میں 73.6فیصد، گھماروین میں 73فیصد، منڈی کے سراج میں 82فیصد، ناچن میں 79فیصد، سندر نگر میں 77.37فیصد، بلہ میں 77فیصد، درنگ اور کارسوگ 76.50فیصد ووٹنگ ہوئی۔منڈی 74 فیصد، دھرم پور 70.51فیصد، جوگندر 69فیصد اور سرکاگھاٹ 68فیصد، گگریٹ اور ہرولی 78فیصد، اونا 77فیصد، کٹلیہڑ 76فیصد اور چنت پورنی 73.1، چمبہ کے چوراہ میں 78.20 فیصد، ڈلہوزی میں 74.67فیصد، بھائیات میں 72.25فیصد، بھرمور میں 70اور چمبہ صدر میں 69.5فیصد پولنگ ہوئی۔کانگڑا ضلع میں نگروٹہ 76فیصد، نورپور اور کانگڑا 74.5 فیصد ووٹنگ درج کیا گیا ہے۔