• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نمائند ہ وفد کی وزیر اعلی مہا راشٹر ایکناتھ شندے سے ملاقات

فرقہ وارانہ فسادات پر لگام لگانے، عید الاضحی کے موقع پرتحفظِ امن وامان ، اقلیتوں کی تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان و دیگر حساس مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 17, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نمائند ہ وفد کی وزیر اعلی مہا راشٹر ایکناتھ شندے سے ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی۔ ۱۷؍ جون : آج یہاںجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صوبائی صدرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں صو بے کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ایک موقر وفد نے وزیر اعلی مہا راشٹر ایکناتھ شندے سے  دوپہر ۳؍ بجے سیہادری گیسٹ ہائوس ملبار ہل ممبئی میں ملاقات کی اور ریاست میں مسلمانوں کو درپیش اہم مسائل ان کے سامنےاٹھائے ،اس موقع پر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے جاریہ ماہ صوبے کے مختلف شہروں میںرونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر قابو پانے، فرقہ وارانہ ماحول کو پر امن بنا نے ، عید الاضحی کے مو قع پرشر پسندوں کی جا نب سے جانوروں کی گاڑیاں روک کر ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے ، اقلیتوں کی تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے کم از کم 12,000بارہ ہزارکروڑ کے خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرنے اور اس کے لئے مینا ریٹی ڈائریکٹریٹ قائم کرنے جیسے حساس معاملات پر وزیر اعلی کی توجہ مبذول کرائی ۔
جس پر وزیر اعلی ایکنا تھ شندے نےکہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے سدباب اور تحفظِ امن وامان کے تعلق سے ہماری حکومت پوری کوشش کرے گی کہ کسی بھی مقا م پر کوئی نا گہانی واقعہ پیش نہ آئے اور ہمارے صوبے میںاقلیتوںسمیت تمام مذاہب کے لوگ امن و شانتی کے ساتھ رہیں ۔وزیر اعلی نے عید الاضحی کے تعلق سے کہا کہ جن جن علاقوں سے قر بانی کےجا نور ممبئی ومہا راشٹر کے علاقوں میں آتے ہیں وہاں کوئی گڑبڑی نہ ہو کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس کے لئے ہم نے پہلے سے ہی روڈ میاپ تیار کر لیا ہے ۔ہم نے پوری ریاست میں امن و شانتی اور عوام کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔وزیر اعلی نے عید الاضحی کے موقع پر شکایات کو دور کرنے کے لیے ممبئی اور مہا راشٹر کے لئے "ہیلپ لائن” جاری کرنے کا تیقن دیا ہے ۔
واضح رہے کہ آ ج صبح ۹بجے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس عاملہ و مدعوئین خصوصی کا ایک ہنگامی اجلاس مدرسہ تعلیم القرآن مسجد کینا مارکیٹ دیونار گوونڈی ممبئی میں منعقد ہوا جس میں پورے صوبے سے اراکین عاملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،عاملہ کے اجلاس میں سابقہ اجلاس کی خواندگی و توثیق کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میںرونما ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے روک تھام اور سدباب کی تدابیر،عید الاضحی اور اکا دیسی دونوں تہواروں کے ایک ساتھ آنے کی وجہ سے پر امن ماحول میں قربانی کا فریضہ انجام دینے ،اضلاع اور تعلقوں میں جمعیۃ علماء کے اراکین کےلئے ضلع تھانہ ،احمد نگر اور رتنا گیری میں تر بیتی کیمپ منعقد کرنے ،جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام زون نمبر۲   کےمثالی اضلاع کے اراکین کےلئے۱۲؍ ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۳ کو بھوپال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے ،جمعیۃ یوتھ کلب سے نوجوانوں کو جوڑنے ،شہر و اضلاع میں جمعیۃ اوپن اسکول کے تعلیمی سینٹر قائم کرنےجیسے امور پر اہم تجاویز منظور کی گئیں ۔
اس وفد میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب (صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر )قاری محمد ایوب صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا مفتی محمد روشن قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ ) مولانا محمد ذاکر قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مفتی سید حذیفہ قاسمی ( ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مولانامحمد ابراہیم قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع شولا پور) مولانا محمد راشد قاسمی صاحب گورے گائوں ،مولانا وہاج اندھیری ، شرف عالم بابا نوی ممبئی ،مولانا زاہد قاسمی ، مفتی توفیق منصور ( رتنا گیری) مولانا عبد الجلیل تابش ملی ( جنتور) مولانا صابر ( بیڑ ) ایڈوکیٹ ماجد پٹیل ، مفتی عبد الرزاق ( اورنگ آباد ) عظیم منصبدار ( ماجل گائوں ) حافظ نوید صاحب ( آکولہ ) مفتی محمد فہیم ( جالنہ) مولانا محمد صادق ندوی( پر بھنی) مفتی ساجد ( بھنڈارہ) جلال بھائی ( دھولیہ ) مولانا عبد الروف ،حافظ زبیر( کولھا پور) و دیگر شامل تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist