نئی دہلی:مدرسہ باب العلوم کے طالب علم شیفت علی نے کامیابی جھنڈا گاڑ کر مدرسہ کا نام روشن کیا۔ قابل ذکر ہے کہ متعلم مدرسہ ہٰذا نے پوری منعقدہ باڈی بلڈن کمپٹیشن (مقابلہ جاتی) پروگرام میں پوری دہلی کے سینکڑوں باڈی بلڈروں نے حصہ لیاتھا۔جس میں سبھی کو شکست فاش دیتے ہوئے مدرسہ باب العلوم کے طالب علم نے کامیابی کا پرچم لہرایا اور دوگولڈ میڈل و21ہزار کی نقدی سمیت دیگر انعامات کو اپنے نام کیا۔ ساتھ ہی اپنے نام ’مسٹرانڈیا‘ و ’مسٹر دہلی‘ کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔قابل غور ہے کہ مدرسہ کے طالب علم کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ مولانا محمد دائود امینی نے شیفت علی کو استقبالیہ دیا۔ اور ان کی محنتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طالب علم کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں اور اسکولی طلبا سے کاندھے سے کاندھے ملاکر چل رہے ہیں بلکہ ان سے بھی دو قدم آگے چل رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور دنیا ومافیہا سے نابلد اور ناآشنا رہ جاتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مزید سبھی طلباء کے لئے بھی مسلسل کوشاں ہیں تاکہ سبھیطلبا ہر میدان میں اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ سکیں۔انھوں نے شیفت علی کو سراہتے ہوئے انعامات سے نوازا۔وہیں مولانا غیور احمد قاسمی نے کہا کہ مدرسہ کے طلبا جب کسی میدان میں اپنی کامیابی کا جھنڈالہراتے ہیں تب وہی لوگ ان کی برائیوں میں مصروف رہتے ہیں وہ خاموش ہوجاتے ہیں اور کہیں تک بھی نظرنہیں آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا نے ہر میدان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کامیابی حاصل کرکے مسٹر انڈیا اور مسٹر دہلی کا خطاب اپنے نام کرنے والے متعلم مدرسہ باب العلوم شیفت علی ولد محمد باریک شاستری پارک نے پوری دہلی میں باڈی بلڈنگ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔اور ان کو 21ہزار روپئے کا نقد انعام ،دو گولڈ میڈل،،ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔بتادیں کہ یہ مقابلہ جاتی پروگرام(کمپٹیشن) فٹسن باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تحت منعقد کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مدرسہ باب العلوم میں طلباء کو اپنے پر کھول کر اڑان بھرنے کے لیے کھلا آسمان موجود ہے۔مدرسہ ہٰذا میںدینی تعلیم ،طلباء کے ورزش کے لئے جم خانہ، انگلش میڈیم اسکول، جمعیۃ اوپن اسکول سے دسویں اور بارہویں کلاس پاس کرنے کی سہولیات ، طالبات کے لئے کڑھائی، سلائی، بنائی، وکمیپوٹرسینٹر سمیت دیگری عصری سبھی تعلیمات موجود ہیں۔اس موقع پر قاری محمد ہارون اسعدی، مولانا محمد اویس، قاری محمد اسعد، مفتی محمد آصف، قاری محمد ارشاد سمیت جملہ اسٹاف، وطلبا وعلاقائی افراد موجود رہے۔












