بلند شہر، سماج نیوز سروس:ککوڑ تھانہ علاقہ کے گائوں ویر میں ایک جھو لا چھاپ ڈاکٹرکے علاج سے دس سالہ بچہ کی موت ہوگئی ۔بچہ دوروز سے الٹی اور اسہال میں مبتلا تھا ۔وا قعہ کے بعد ملزم ڈاکٹر مو قع سے فرار ہوگیا ،شکایت کی بنیاد پر پو لیس نے لاش کو پو سٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معا ملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔اطلاع کے مطا بق مدھیہ پردیش کے ضلع سمرولی کا رہنے والا لکشمن پچھلے پانچ سا لوں سے تھانہ ککوڑ کے گائوں ویر میں اپنے اہل و عیال کے سا تھ کرایہ پر رہ کر محنت مزدوری کرتاہے ۔ اس کا بیٹا ویریندر (10سال) دو دنوں سے الٹی اور اسہال میں مبتلا تھا۔ وہ قصبے میں ایک غیر رجسٹرڈ ڈاکٹر سے علاج کروا رہا تھا۔ جب اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی تو وہ بدھ کی صبح دوبارہ اپنے بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ ڈاکٹر نے اسے ایک انجکشن دیا۔ جس کے بعد وہ گھر آگیا۔ کچھ دیر بعد ویریندر کی حالت خراب ہونے لگی اور اس کی موت ہوگئی۔ اس نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ادھر ڈاکٹر واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ سی او سکندرآباد پورنیما سنگھ نے بتایا کہ متوفی کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔












