نئی دہلی،شمالی دہلی کے روشنارا روڈ پر بدھ کو زبردست آگ لگنے کے بعد ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ واقعے کی موبائل ویڈیو میں فائر بریگیڈ کے کچھ اہلکاروں کو اس تین منزلہ عمارت کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اچانک یہ عمارت گرنے لگی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔جے پور گولڈن ٹرانسپورٹ کی عمارت میں صبح 11 بجے آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے 18 فائر انجن بھیجے گئے۔ وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران عمارت دھنس گئی۔دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایاتین منزلہ عمارت جس میں آگ لگی وہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے، ہمارے فائر بریگیڈ کے اہلکار محفوظ رہے۔
بروقت پوری عمارت منہدم ہوگئی اور ایک دھوئیں اور گردوغبار کے بادل نے آسمان کو ڈھانپ لیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔