• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مختلف سڑک حادثوں میں ایک نوجوان کی موت

گھریلو رنجش کے سبب ایک شخص نے گلا کاٹ کر خودکشی کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2023
0 0
A A
مختلف سڑک حادثوں میں ایک نوجوان کی موت
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، دو الگ الگ حادثات میں ایک نوجوان کی موت ، جب کہ ایک شدید طو ر سے زخمی ہوگیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیوبند جھبریڑہ روڈ پر واقع مقبرہ پولیس چوکی کے نزدیک موٹر سائیکل سے نیچے گرے ایک لڑکے کی گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے زد میں آنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کے اہل خانہ نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کے لئے دیوبند تھانہ میں تحریر دی ہے، گزشتہ دیر رات گاؤں مقبرہ کا رہنے والا اتل اپنے 15سالہ بھتیجے لکی کے ساتھ دیوبند سے بذریعہ موٹر سائیکل گاؤں واپس آرہا تھا ، جب وہ گاؤں کے نزدیک مقبرہ پولیس چوکی کے نزدیک پہنچا تو اسپیڈ بریکر پر موٹر سائیکل بے قابو ہوجانے کی وجہ سے لکی موٹر سائیکل سے زمین پر گرگیا، اس دوران سامنے سے تیز رفتار سے آرہی ٹریکٹر ٹرالی کا پہیہ لکی کے اوپر چڑھ جانے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حالانکہ اس دوران پولیس چوکی نزدیک ہونے کی وجہ سے پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ جاں بحق ہونے والے لکی کے چچا اتل نے بتایا کہ تیز رفتار سے غلط سائڈ سے آرہی ٹریکٹر ٹرالی نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی جس کے سبب موٹر سائیکل سے نیچے گرنے پر اس کے بھتیجے لکی کے اوپر پہیہ چڑھ گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایک دوسرے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل اور بلٹ کی آمنے سامنے ٹکر ہوجانے کی وجہ سے بلٹ موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری اسپتال سے ہائیر سینٹر ریفر کردیا۔ آج محلہ گوجر واڑہ کا باشندہ مہتاب ولد مرتضیٰ اپنی بلٹ موٹر سائیکل سے سانپلہ روڈ پر کسی کام کی غرض سے جارہا تھا کہ اسی درمیان سامنے سے آنے والی بائک سے اس کی ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے بلٹ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان مہتاب شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو آس پا س کے لوگوں اور راہ گیروں نے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے اس کے زخموں کی نوعیت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہایئر سینٹر ریفر کردیا۔ اس حادثہ سے متعلق ابھی تک دونوں متأثرین میں سے کسی نے بھی کوتوالی میں تحریر نہیں دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذکورہ حادثہ سے متعلق کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے ، تحریر ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہیںراج مستری کا کام کرنے والے ایک شخص کی لاش چھت پر ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گی ، مرنے والے کے گلے پر تیز دھار دار ہتھیار کا نشان ہے ، بتایا جاتا ہے کہ مرنے والے نے گھریلو رنجش کے سبب خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھرکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق محلہ بیرون کوٹلہ کے نوگزہ پیر کے رہنے والے 36سالہ اسلم ولد اصغر 4بچوں کا باپ ہے ، کسی بات کو لے کر اس کی بیوی کے ساتھ کافی دنوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا ، گزشتہ رات بھی میاں بیوی کے درمیان کچھ کہا سنی ہوئی تھی ، کہا سنی کے بعد اسلم گھر سے چلا گیا تھا ۔ صبح کے وقت جب اسلم کی بیوی چھت پر گئی تو اس کے گھر سے ملی دوسری چھت پر اسلم کی خون سے لت پت لاش کو دیکھ کر اس کے ہوش اڑگئے اور اس نے شور شرابہ شروع کردیا، شور شرابہ سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور انہو ںنے اسلم کو خون سے بھرا دیکھ کر اور پاس ہی چھری پڑی ہونے پر اس واقعہ کی اطلاع فوراً پولیس کو دی ۔اطلاع ملتے ہی فو راً پولیس موقع پر پہنچی اور اس پورے معاملہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ پولیس نے لاش کے پاس سے ایک چھری بھی برآمد کی ہے ۔ اس دوران اسلم کے گھر میں کہرا م مچ گیا ، گھر کے آس پاس بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ موقعۂ نواردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ روز سے اس کے گھر میں رنجش چل رہی تھی ، پڑوسیوں کے مطابق گزشتہ دیر شام بھی اس کے گھر سے چیخ وپکار کی آوازیں سنی گئیں۔
پڑوسیوںکے مطابق اسلم کی شادی 14سال قبل ہوئی تھی اور اس کے 4بچے بھی ہیں ، بتایا جاتا ہے کہ اسلم کا اکثر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوتا رہتا تھا ، کل بھی اسلم خودکشی کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن لوگوں نے اسے سمجھا بجھاکر روک لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلم نے صبح کسی وقت چھت کے راستے پڑوس میں پہنچ کر چھری سے گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے ۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ ان کے مطابق یہ معاملہ پہلی نظر میں گھریلو رنجش کے سبب خودکشی کا نظر آرہا ہے ، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی صحیح صورت حال سامنے آئے گی ۔
گھریلو رنجش کے سبب ایک شخص نے گلا کاٹ کر خودکشی کی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist