سیلم پور ممبراسمبلی عبدالرحمٰن نے چوہان بانگر وارڈ میں ریلی نکال کرعام آدمی پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی یہ ریلی ممبر اسمبلی کے دفترپر ختم ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دہلی کو ترقی دی ہے وہ تمام ملک میں ماڈل کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اس بات کو لوگ اچھی طرح جا نتے ہیں۔ چوہان بانگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آسمہ رحمان کو لوگ اچھی طرح جانتے ہین کہ انہوںنے کونسلر رہتے ہوئے کام کرانے میں ایک پہچان بنائی ہے۔ ان کا اخلاق اتنا اچھا ہے کہ لوگ تعریف کرتے نہیں تھکتے۔آپ لوگوں سے التجا کرتے ہیں کہ اس بار ایم سی ڈی انتخابات میں آسمہ رحمان کو اکثریت کیساتھ جیت دلائیںاور کجریوال کی سرکار بنائیں۔