عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی انتخابات کیلئے آج پہلی لسٹ جاری کرتے 130امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں بہت سے پرانوں کے نام غائب ہیں۔ جس میں اروند کیجریوال ،منیش سسودیا، بھگونٹ مان ، سنجے سنگھ، کہلاش گہلوت، عمران حسن، راج کمار آنند، راگھو چڈھا، سوشیل گپتا ہربھجن سنگھ، ہرپال سنگھ ،پنکج گپتا، درگیش پاٹھک ،دلیپ پانڈے، آتشی، عادل احمد خان ،راجندر پل گوتم ،سومناتھ بھارتی، راکھی بڈ لان، سنجیو جھا، سردار جرنیل سنگھ، وشیش روی، کلدیپ کمار، مدن لال ، شہناز ہندوستانی وغیرہ کے نام شامل ہیں چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ امانت اللہ خان کا نام شامل نہیں ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ دوسری لسٹ کب جاری کرتی ہے اور کس کس کا نام اس لسٹ میں شامل ہوگا۔