اسرائیل:پیر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک اور سرکردہ رہنما کو قتل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے عبدالفتاح الزریعی کو اتوار کو قتل کردیا ہے۔ عبد الفتاح الزریعی وہ حماس کے وزیر اقتصادیات تھے۔فوج نے وضاحت کی کہ الزریعی حماس کے عسکری ونگ کے مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک رہنما ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں وزارت قومی اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری انجینئر عبدالفتاح الزریعی کو پٹی کے وسط میں ایک حملے میں قتل کیا۔غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا کہ الزریعی کو اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ اور ان کی والدہ کو غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں بمباری سے ہلاک کر دیا گیا۔اسرائیل غزہ کی پٹی پر اپنے حملے تیز کر رہا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 40,000 تک جا پہنچی ہے۔