سید پرویز قیصر
کولکاتہ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے ابھیشیک شرما نے48 منٹ میں21 بالوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 48 رن بنانے ۔ اپنی اس اننگ کے دوران وہ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں اپنے چھکوں کی سنچری مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔
ٓاس میچ کے اختتام تک بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 2019 سے ا ب تک جو76 میچ کھیلے ہیں انکی73 اننگوں میں26.58 کی اوسط اور162.88 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور نو نصف سنچریو ں کی مدد سے1808 رن بنائے ہیں جس میں101چھکے شامل ہیں۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیںاور ان کا سب سے زیادہ اسکور141 رن ہے جو انہوں نے88 منٹ میں55 بالوں پر چودہ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے حیدرآباد میں پنجاب کنگس کے خلاف12 اپریل2025 کو بنایا تھا۔ اس اننگ میں دس چھکے کسی انڈین پریمیر لیگ میچ کی اننگ میں انکے سب سے زیادہ ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ میں انہوں نے ابھی تک106 چھکے مارے ہیں دہلی کیپٹلس کی جان ب سے تین میچوں میں انہوں نے پانچ چھکے مارے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں سو سے زیادہ چھکے لگانے والے ابھیشیک شرما دوسرے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے ایسا صرف آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وارنر نے کیا تھا۔ انہوں نے2014 اور 2021 کے درمیان جو95 میچ کھیلے تھے انکی95 اننگوں میں49.55 کی اوسط اور142.59 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ4014 رن بنائے تھے جس میں143 چھکے بھی شامل تھے۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور126 رن رہا جو انہوں نے حیدرآباد میں30 اپریل2017 کو لکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف80 منٹ میں59 بالوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ انکے آٹھ چھکے ایک اننگ میں مارے گئے سب سے زیادہ چھکے بھی ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے انڈین پریمیر لیگ میں سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کی جانب سے جو184 میچ کھیلے انکی184 اننگوں میں236 چھکے مارے ہیں اور وہ انڈین پریمیر لیگ میں چھٹے س سے زیادہ چھکے مارے والے بلے باز ہیں۔
ایک ٹیم کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے2008 سے اب تک جو268 میچ کھیلے ہیں انکی260 اننگوں میں39.86 کی اوسط اور133.14 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اور64 نصف سنچریوں کی مدد سے8730 رن بنائے ہیں جس میں296 چھکے شامل ہیں۔ وہ دس مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر113 رن ہے جو انہوں نے جے پور میں6 اپریل2024 کو94 منٹ میں72 بالوں پر بارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف بنگلورو میں18 مئی2016 کو ہوئے میچ میں مارے تھے۔ اس اننگ میں وہ50 بالوں پر12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے113 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اسی میدان پت گجرات لائنس کے خلاف14 مئی2016 کو انہوں نے94منٹ میں55 بالوں پر109 رن بنائے تھے نو اس میں پانچ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔
فیصل فیچرس












