• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بابا رام دیو کا بیہودہ تبصرہ!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 30, 2022
0 0
A A
بابا رام دیو کا بیہودہ تبصرہ!
Share on FacebookShare on Twitter

(سید مجاہد حسین)

وطن عزیز میں سنت ،منیوں اور بابائوں کوبے حد عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ دنیا و مافیا کی عیش وعشرت بھری زندگی سے دور جاکر تپسیاکر کے اپنے آپ کو سونے کی طرح کندن بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے بھگوان کا قرب حاصل کرسکیں،یہی ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے،لیکن کچھ بابا ایسے بھی ہوئے ہیں جنہوںنے اپنے کرتوت یا متنازع بیان بازیوں میں گھر کر ان ہستیوں کی پاکدامنی پر ضرب لگانے کا کام کیا ہے۔پچھلے سالوں میں ایسے کئی ڈھونگی باباپولس اور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں جو نہ صرف قتل اور زنا بالجبر کے مرتکب رہے بلکہ معصوموں کو قتل کرنے اور ان کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کے مجرم بھی رہے۔ان کے ذہنوں میں صرف عیاشی تھی جس پر دنیا کا پردہ پڑ اہوا تھااور قانون سے بچے ہوئے تھے ۔لیکن ان میں سے کچھ تو اب جیل میں ہیں جبکہ دو ایک ایسے ہیں جو سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے پیرول پر باہر گھوم رہے ہیں،یعنی جیل کی سلاخوں سے آزاد ہیں۔کچھ ایسے ہیں جو بابائوں کے بھیس میں سیاست کررہے ہیں اور اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے ہیں۔آج بات کرینگے بابا رام دیو کی جو اکثر اوقات اپنے متنازع بیانوں کی وجہ سے جلدسرخیوں میں چھا جاتے ہیں ،حالانکہ وہ بھی ایک بابا ہیں ،یوگ گرو ہیں تو ایک بڑے بزنس مین بھی ہیں، اس لئے ان کو عزت کی نگاہ سے دنیا دیکھتی ہے ،لیکن کئی باران کے اپنے ہی بیانات ان کیلئے مشکل کھڑی کردیتے ہیں۔حال ہی میں انہوںنے مہاراشٹر کے ایک پروگرام میں خواتین کے لباس کے تعلق سے جو کچھ کہا ،اس پر اب چوطرفہ ہنگامہ مچا ہوا ہے اور تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔اب رام دیو سے کہا جارہا ہے کہ وہ معافی مانگیں۔قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل بابا رام دیو نے ایک پروگرام میںکہا تھاکہ خواتین کچھ بھی پہنیں یا وہ کچھ نا بھی پہنیں ۔۔۔اچھی لگتی ہیں ۔ان کے تبصرہ پر خواتین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔دہلی خواتین کمیشن نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو وہیں مہاراشٹر میں این سی پی احتجاج میں سڑک پر اتری ہوئی ہے۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ممبئی ڈویژنل دفتر کے کارکنوں نے یوگا گرو بابا رام دیو کے خواتین سے متعلق متنازع بیان کے خلاف پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران، این سی پی کارکنوں نے بابا رام دیو کے خلاف نعرے لگائے جیسے ’بابا رام دیو کا کیا کروں، سر نیچے ، پاؤں اوپر، رام دیو بابا ہائے ہائے ‘ اور ان کی تصویروں کو چپلوں اور جوتوں سے مارا اور ان کے بیان کی مذمت کی۔ادھر خواتین کمیشن کہہ رہا ہے کہ بابا کے بیان سے خواتین کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے وہ ملک سے معافی مانگیں۔
بلا شبہ بابا رام دیو نے جس طرح کا تبصرہ کیا وہ انہیں ہر گز زیب نہیں دیتا،لیکن اپنے بیان سے وہ اب گھر گئے ہیں، شاید وہ اپنی عادتوں سے مجبور ہیں!۔ان کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ شائستگی سے دور سیاست کے زیادہ دلدادہ لگتے ہیں اور سستی شہرت کیلئے اس طرح کے بیہودہ بیانات دیتے رہتے ہیںیا کبھی کبھی عدم تحمل اورغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر جاتے ہیں!۔۔بتا دیں کہ یہ وہی بابا رام دیو ہیں جوسات سال پہلے انا ہزارے کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی کانگریس مخالف تحریکوں میں پیش پیش رہتے تھے ،مہنگائی اور کرپشن کے خلاف گلا خشک کئے رہتے تھے ،لیکن اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے روح رواں ہیں اور اس کی حمایت کر کے اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے ہیں! اب وہ مہنگائی پر بالکل خاموش ہیں، انہیں شدید مہنگائی کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ اس سے قطع نظر دوسرا بڑا سوال یہ ہے کہ ان کے بیان سے چراغ پا دہلی خواتین کمیشن نے بابا کو کوئی نوٹس کیوں نہیں بھیجا!۔کمیشن کو ٹھیک اسی طرح بابا کو بھی نوٹس بھیجنا چاہئے تھا جس طرح سے لڑکیوں کے داخلے کے تنازع پر وہ معاملے میں کود پڑا تھا اور دہلی کی جامع مسجد کی انتظامیہ کو نوٹس بھیجا تھا،اب اس نے صرف بیان جار ی کر کے اپنا پلہ جھاڑلیا ہے!۔ بہر کیف ، اس تنازع سے نکلنے کے لئے کیا بابا رام دیو اپنے بیان کے لئے اظہار افسوس کرینگے ،کیا وہ ندامت ظاہر کریںگے !۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist