حیا جاوید
سر ینگر، عسکریت پسندوں اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارورائی تیز کرتے ہوئے جموں کشمیرچ پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے ضلع کولگام میں گزشتہ سال استانی رجنی بالا اور بینک منیجر وجے کمار کے قتل سمیت مختلف ملی ٹنسی کے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث پانچ سرگرم ملی ٹنتوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت کولگام نے گزشتہ سال ضلع میں ٹیچر رجنی بالا اور بینک منیجر وجے کمار کے قتل سمیت مختلف ملی ٹنسی کے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث پانچ سرگرم ملی ٹنٹوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری کیے ہیں۔اس ضمن میں جاری ایک بیان کے مطابق ایس آئی یو کشمیر کی درخواست پر کولگام میں مختلف عسکری واقعات اور ہلاکتوں میں ملوث پانچ سرگرم ملی ٹنٹوں جن کی شناخت ارجمند گلزار عرف حمزہ ولد گلزار احمد ڈار ساکنہ بٹہ پورہ رتنی پورہ پلوامہ، ، بلال احمد بٹ ولد رسول بٹ ساکنہ چکی چولنڈ شوپیاں، سمیر احمد شیخ عرف کامران بھائی ولد فاروق احمد شیخ ساکنہ چکی چولنڈ شوپیاں، عابد رمضان شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکنہ چوٹی پورہ شوپیاں اور باسط امین بٹ ولد محمد امین بٹ ساکن فرصل یاری پورہ کے بطور کی گئی ہے کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلامیہ جاری کرنے سے قبل عدالت ان تمام ملی ٹنٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر چکی ہے۔اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’اعلانیہ احکامات ان کے آبائی گاؤں کے نمایاں مقامات پر پڑھے گئے ہیں اور احکامات کی کاپیاں ان کے رہائشی مکانات اور ان کے گاؤں کی نمایاں جگہوں پر چسپاں کی گئی ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ ان ملی ٹنٹوں کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی شروع کرنے سے قبل عدالت نے انہیں عدالت یا تفتیشی ایجنسی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے۔ایس آئی یو کی ٹیمیں مقامی پولیس اور مجسٹریٹس کے ساتھ کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں ان کے آبائی گاؤں جاکر اعلانیہ نوٹسوں پر عمل درآمد کیا جاسکے اور ان کارروائیوں کے دوران مناسب ایس او پیز پر عمل کیا گیا۔