• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

محض شک کی بنیاد پرملزمین کو سزا ئیں نہیں دی جاسکتیں

سیشن عدالت نے نا کافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر تمام ملزمین کو بری کردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2023
0 0
A A
محض شک کی بنیاد پرملزمین کو سزا ئیں نہیں دی جاسکتیں
Share on FacebookShare on Twitter

دھولیہ، دھولیہ سیشن عدالت کے جج اعجاز ایچ سید نے سونگیر فساد میں گرفتار تمام ملزمین کو نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا۔اس مقدمہ میں پولس نے کل 38 لوگوں کو گرفتارکیا تھا جس میں ہندو اور مسلم دونوں شامل تھے۔مقدمہ سے بری ہونے والے ملزمین صدام جابر قریشی، اقبال یونس کھٹیک،ارشد خان فرید خان قریشی، وسیم خان محسن خان پٹھان، شیرو خان عباس خان، نعیم شیخ احمد قریشی، تجمل ہارون کھٹیک کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امدا د کمیٹی نے قانونی امداد مہیا کرائی تھی، ملزمین کے دفاع میں اشفاق شیخ پیش ہوئے۔اس مقدمہ میں ملزمین کی گرفتاری کے بعد ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے تین مسلم نوجوانوں کو مشروط ضمانت کیئے جانے کا حکم دیا تھا جن کے نام ارشد خان فرید خان قریشی، وسیم خان محسن خان، شیرو خان عباس خان ہیں جبکہ بقیہ ملزمین کو سیشن عدالت سے ضمانت ہوگئی تھی۔ اس مقدمہ میں کل 13سرکاری گواہوں کو استغاثہ نے گواہی کے کے لیئے عدالت میں پیش کیا لیکن سیشن جج نے ان کی گواہی کو معتبر ماننے سے انکار کردیا اور تمام ملزمین کو مقدمہ بری کردیا۔ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,307,353, 332,336,337,295 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
سیشن عدالت کے جج سید اعجاز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ، گواہوں کے بیانات میں کھلا تضاد ہے، استغاثہ کے مطابق یہ واقع دن کے وقت ایک پر ہجوم مقام پر ہوا تھا لیکن سرکاری گواہوں نے استغاثہ کے دعوے کی تصدیق نہیں کی۔کریمنل ٹرائل میں سزا کا انحصار مضبو ط ثبوت و شواہد پر ہوتا ہے، عدالت کو یقین ہونا چاہئے کہ گواہان کی گواہیاں قابل اعتماد ہیں۔کریمنل ٹرائل میں اصل حقیقت تک پہنچنا عدالت کے لیئے اکثر مشکل ہوتا ہے عدالتی عمل صرف ریکارڈ پر موجود حقیقی اور معتبر شواہد کی مضبوط بنیادوں پرکام کرسکتا ہے، محض شک کی بنیاد پرملزمین کو سزا ئیں نہیں دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ 18فروری 2018 کو خاندیش کے حساس علاقہ دھولیہ سے 20کلو میٹر کی دوری پر واقع سونگیر نامی گاؤں میں اکثریتی فرقہ نے معمولی سی بات پر مسجد پر حملہ کر کے مسجد اور اس کے باہرمسلمانوں کی کھڑی پیک اپ اور ٹھیلہ گاڑی میں توڑ پھوڑ مچائی تھی،اور کافی نقصان پہونچایا تھا جس کے دوران مسلم نوجوانوں نے بھی مزاہمت کی تھی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولس عملہ نے دو نوں فرقوں کے لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور بامبے پولس ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء دھولیہ کی قانونی کمیٹی کے ارکان صوفی مشتاق، مصطفی پپو ملا، محمود ربانی، حاجی عبدالسلام ماسٹر ود یگر نے مقدمہ پیروی کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist