ممبئی عیدالاضحی سے قبل کرلااور باندرہ سمیت دیگر مقامات پر بکروں کی پکڑدھکڑ سے مسلمانوں میں ناراضگی ہے بی ایم سی نے کرلا میں قربانی کے لئے لائے گئے بکروں کو پکڑ لیا جس کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظںمی نے ممبئی کے اسپیشل پولس کمشنر دیوین بھارتی سے مطالبہ کیا کہ کہیں بھی قربانی کےجانوروں کی پکڑ دھکڑنہ ہو اس کے بعد انہوں نے متعلقہ زون کےڈی سی پی کوہدایات دی ہیں ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں وشو ہندو پریشد ۔بجرنگ دل سمیت دیگر ہندو انتہا پسند پولس و انتظامیہ بکرا لانے والے مسلمانوں کو ہراساں و پریشان کرتے ہیں تو اس پر کارروائی ہو گی یہ حکمنامہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی اور داخلہ دیویندر فڑنویس نے جاری کئےتھے لیکن اس کےباوجود اگر کوئی نظم و نسق کے لئے مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کےخلاف ہیلپ لائن پر شکایت کی جاسکتی ہے کیونکہ مویشی پکڑنے اورقانون شکنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے ۔ اعظمی نے کہا کہ ممبئی اور ریاست بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کو قربانی کے دوران مسائل درپیش ہے وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں اعظمی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سرکار قانون کی حکمرانی کے ساتھ امن وامان کے ساتھ عیدالاضحی منا نے کا ہر ممکن انتظامات کرے گی کیونکہ سرکار نے مسلمانوں سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ عید الاضحی دوران شرپسندوں سے سختی سےنمٹاجائے اس لئے سرکار کو فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے نظم ونسق کی حکمرانی کو یقینی بنانا چاہئے ۔ اعظمی نے بتایا کہ بی ایم سی کو بکروں پر کارروائی کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ہر بکر ے کو اجازت دی گئی ہے اور سرکار نے اسے استثنا قرار دیا ہے عید قرباں کے لئے سرکار نے بکرے لانے کی خصوصی رعایت بھی د ی ہے اس کے باوجود بی ایم سی کی کارروائی سراسر غلط ہے جانوروں کو چھڑا لیا گیا ہے اور اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو اس کی ہدایت بھی پولس نے جاری کی ہے ۔اعظمی نے دیوین بھارتی سے کہا کہ نظم ونسق کی برقراری کے لئےپولس اور بی ایم سی کو اس قسم کی کارروائی سے اجتناب کرنا چاہئے ۔
—












