• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

عدیل عبداللہ منگی کی بطور پہلے مسلمان اپیلیٹ جج تعیناتی غیریقینی کا شکار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2024
0 0
A A
عدیل عبداللہ منگی کی بطور پہلے مسلمان اپیلیٹ جج تعیناتی غیریقینی کا شکار
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (یو این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ‘امریکی سرکٹ جج آف اپیلز’ کے لیے نامزد پاکستانی نژاد امریکی عدیل عبداللہ منگی کی تعیناتی کی تصدیق کے امکانات غیریقینی کا شکار ہوتے جارہے ہیں کیونکہ سینیٹ میں متعصبانہ تقسیم گہری ہو رہی ہے ۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51-49 کی اکثریت اور ریپبلکنز کی حمایت کی کمی کے ساتھ عدیل عبداللہ منگی کو بطور جج تعیناتی کی توثیق کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے ۔اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو عدیل عبداللہ منگی پہلے مسلمان امریکی ہوں گے جو اپیل کورٹ میں بطور جج خدمات سرانجام دیں، جہاں زیادہ تر وفاقی قانونی تنازعات پر حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ڈیموکریٹک سینیٹر کیتھرین کورٹیز مستو اور جو منچن نے حال ہی میں عدیل عبداللہ منگی کی نامزدگی کی مخالفت کا اعلان کیا۔کیتھرین نے مخالفت کی وجہ بتاتے ہوئے عدیل عبداللہ منگی کی ‘الائنس آف فیملیز فار جسٹس’ کے ساتھ وابستگی کا حوالہ دیا، یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو فوجداری انصاف میں اصلاحات کی وکالت کرتی ہے ، جن میں بالخصوص قانون نافذ کرنے والے افسران کے قتل کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات شامل ہوتے ہیں، کیتھرین نے کہا کہ میں اس نامزدگی کی حمایت نہیں کر سکتی۔لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے عدیل عبداللہ منگی کی تعیناتی کی تصدیق کے خلاف ایک مہم کی قیادت کی اور انہیں صدر جوبائیڈن کے بدترین انتخاب میں سے ایک قرار دیا، انہوں نے ‘الائنس آف فیملیز فار جسٹس’ سے عدیل عبداللہ منگی کے تعلقات اور انتہا پسند پس منظر رکھنے والے افراد سے مبینہ روابط پر تنقید کی۔ریپبلکنز نے عدیل عبداللہ منگی پر ‘رٹگرز سینٹر فار سیکیورٹی، ریس اینڈ رائٹس’ جیسی تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھنے کا بھی الزام عائد کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ گروپ دہشت گردی سے منسلک مقررین کو فروغ دینے والے پروگراموں کی سرپرستی کرتا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے عدیل عبداللہ منگی پر ان تنقیدی حملوں کو ‘اسلامو فوبیا’ پر مبنی مہم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے کہا کہ عدیل عبداللہ منگی نے اپنی دیانت داری کو ثابت کیا ہے ، اُن کو ایک بدنیتی پر مبنی بے بنیاد مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ پہلے مسلمان وفاقی اپیلٹ جج کے طور پر خدمات سرانجام دے کر تاریخ رقم کریں گے ۔نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن نے عدیل عبداللہ منگی کو ان کے مسلم عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا جب میں دیکھ رہا ہوں کہ عدیل منگی کو امریکی سینیٹ کے اراکین بے رحمی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔عدیل عبداللہ منگی کی تعیناتی کی تصدیق اب دو طرفہ حمایت پر منحصر ہے ، کچھ ریپبلکن سینیٹرز کو ان کی نامزدگی کی حمایت کے لیے پارٹی کی طے شدہ لائن کو پار کرنا پڑے گا، تاہم ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ایوان کے دونوں اطراف سے مخالفت نے ان کی نامزدگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔سینیٹر کوری بکر کو لکھے گئے خط میں عدیل عبداللہ منگی نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے لیے ہمدردی کا الزام سراسر غلط ہے ۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے خلاف تشدد کی واضح طور پر مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے دعووں سے رجوع کرلیں کیونکہ اُن پر لگائے گئے الزامات غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    بل کلنٹن سے 6 گھنٹے سے زائد بند کمرہ سماعت میں ایپسٹین فائلز سے متعلق سخت سوالات

    مارچ 1, 2026
    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ

    مارچ 1, 2026
    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جی ٹی بی ہسپتال میں جدید آئی سی یو کا افتتاح کیا

    مارچ 1, 2026
    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مودی کا اسرائیل دورہ: تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک توازن

    مارچ 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist