حیدرآباد، 18؍ جولائی،پریس ریلیز،ہماراسماج: مولانا آذاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ایم اے فارسی میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://manuucoe.in/regularadmission/پر دستیاب ہیں۔آن لائن (online ) پر کردہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 ؍جولائی مقرر ہے۔ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا کے بموجب کسی کالج سے گریجویشن یا مانو کے منظور شدہ مدارس سے مماثل ڈگری کامیاب طلبہ ایم اے فارسی میں داخلے کے اہل ہیں۔مانو کی جانب سے مدارس کی تسلیم شدہ لسٹ مانو کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔4 سمسٹرس پر مشتمل ایم اے فارسی کورس کا نصاب عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ خواہش مند طلبہ دستیابی کی صورت میں ہاسٹل کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9441928045 یا 9844963518 پر اوقاتِ کار میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔












