سید پرویز قیصر
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغا نستان نے بے حد خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور11.5 اوور میں سکے سبھی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ افغانستان کا یہ اسکور ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے افغانستان کو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور17.1 اوو ر میں72 رن تھا جو اس نے میر پور،ڈھاکہ میں16 مارچ2014 کو بنایا تھا۔اس میچ میں افغانستان کو نو وکٹ سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ نو وکٹ سے ہاری۔
نیوزی لینڈ اور آسریلیا کے خلاف لیگ اور سپر آٹھ میں کامیابیوں کے ساتھ افغانستان نے شاندار کارکردگی کے بعد پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا اور امید یہی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کھیل کا مظاہرہ کرے گی مگر اس نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے سب سے خراب کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افٖغانستان نے ابھی تک بائیس ٹیموں کے خلاف بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں ہندوستان، جنوبی افریقہ اور نیپال ایسی تین ٹیمیں ہیں جن کو وہ ابھی تک شکست نہیں دے سکی ہے۔
اس سیمی فائنل سے پہلے اٖفغانستان کا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میںسب سے کم اسکور17.2 اوور میں80 رن تھا جو اس نے انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں21 ستمبر2012 کوہوئے عالمی کپ کے میچ میں بنایا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف برج ٹاون میں5 مئی2010 کو ہوئے میچ میں بھی افغانستان کے سبھی کھلاڑی16 اوور میں80 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔افغانستان کے یہ اسکور اب ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔
افغانستان کا اسکور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے کم اسکور19.1 اوورمیں77 رن تھا جو سری لنکا نے نیو یارک میں3 جون 2024 کو کھیلے گئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے16.2 اوور میں چار وکٹ پر80 رن بناکر چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
افغانستان کا اسکور ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ناک آوٹ میچ میں سب سے کم ہے۔ اس سے پہلے کسی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ناک آوٹ میچ میں سب سے کم اسکور ویسٹ انڈیز نے بنایا تھا ، سری لنکاکے خلاف اوول میں19 جون 2009 کو سیمی فائنل میں۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی17.4 اوور میں101 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔کولمبو میں سری لنکا کے خلاف7 اکتوبر2012 کھیلے گئے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی 18.4 اوور میں101 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
افغانستان ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں چار مرتبہ سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہے جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اس نے سات مرتبہ سو سے کم اسکور بنایا ہے۔اسکے پہلے چار سب سے کم اسکورٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بنائے گئے ہیںْ 13 مرتبہ ٹیمیں سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہیں اس سے پہلے کسی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں اتنی مرتبہ سو سے کم اسکور نہیں بنے تھے۔ اس عالمی کپ میں صرف چار مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے دو سے سے زیادہ رن بنائے ہیں۔












