دمشق،شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد المناک اور سوگوار کہانیوں کے درمیان ایسی ویڈیوز جاری کی گئیں جنہوں نے شامیوں اور پوری دنیا کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔شامی "ملھم ” ٹیم کی طرف سے شائع کردہ ایک نئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شمالی شام میں سول ڈیفنس کی جانب سے 40 گھنٹے سے زیادہ کی امدادی کارروائیوں کے بعد ایک پورے خاندان کو بچا لیا گیا۔ریسکیورز نے جیسے ہی خاندان کے آخری شخص کو نکالا تو خوشی کے نعروں اور خدا کی عظمت اور اس کے شکر کے نعرے گونج اٹھے۔ امدادی کاموں میں مصروف ٹیم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا۔ "الحمد للہ، ہم ایسی خوبصورت خبریں دیکھنے کے قابل ہوئے۔ اس ویڈیو نے باقی خاندانوں کو بچانے کے لیے ہماری روحوں میں زبردست امید پیدا کردی ہے۔وائٹ ہیلمٹ ریسکیو ٹیم نے آج اعلان کیا کہ حزب اختلاف کے زیر قبضہ شمال مغربی شام میں کم از کم 900 افراد ہلاک اور 2300 زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں "نمایاں طور پر” اضافے کی توقع ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ حکومت کے زیر قبضہ صوبوں حلب، لطاکیہ، حما، ادلب اور طرطوس میں کم از کم 812 افراد ہلاک اور 1449 زخمی ہوئے۔ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں پیر کی صبح 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں کئی رہائشی عمارتیں اور ہسپتال بھی شامل ہیں۔ ہزاروں افرا د زخمی اور بے گھر ہو گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔