صدّام حسین فیضی
رام پور،ابھی اسمبلی رکنیت کو منسوخ ہوئے ہفتہ بھرہی ہواہے کہ صوبائی چنائو کمیشن نے رام پورکی ضمنی اسمبلی نشست پرچنائو کااعلان بھی کردیا ہے۔ ضلع میں ضابطہ اخلاق نافذہوگیا۔ 5دسمبر کو باشندگانِ رام پور اپنے جمہوری حق کااستعمال دوسری مرتبہ ضمنی چنائومیںکریںگے۔اسمبلی کی رکنیت خارج ہونے کے بعد اچانک چنائوکااعلان ہوجانے سے نہ صرف سماج وادی پارٹی، بی ایس پی، کانگریس کے لیڈران شش وپنج میںمبتلاہوگئے بلکہ برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران کے چہروںکی بھی ہوائیاںاڑگئی ہیں۔ لیڈران نگرپالیکاپریشدکے چنائوکی تیاریوںمیںکافی عرصے سے سرگرم تھے مگر اچانک پہلے ضمنی چنائوکااعلان ہوجانے کے بعد سے اسمبلی میںاپنی قسمت آزمانے کے لئے کئی چھوٹے بڑے لیڈران اس وجہ سے بھی چنائولڑنے کاموڈبناچکے ہیںکہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر سابق ایم ایل اے محمد اعظم خاںچنائونہیںلڑیںگے اس بار سماج وادی پارٹی کاقلعہ ڈھادیاجائے گا۔ کانگریس پارٹی سے ایک سابق شہرایم ایل اے بھی ہاتھ منھ دھوکر تیارہوگئے ہیںتو صوبائی سطح کی سیاست میںسرگرم شہرکے قلب میںرہنے والے ایک لیڈر نے بھی کانگریس پارٹی سے چنائولڑنے کا موڈ بنالیاہے۔ ویسے توکئی امیدوار کانگریس سے لڑنے کا من بنارہے ہیںمگر رام پورمیں کئی خیموںمیں بٹی کانگریس کوپہلے متحدہ فیصلہ کرناہی پڑے گا۔ برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی چوںکہ مسلم لیڈران کوٹکٹ دینے کی پالیسی میں نہیںہے اس لئے مسلم لیڈران نیچے منھ کرے یاتوخاموش ہیںیاپھر چیرمینی کاموڈبنارہے ہیں۔ البتہ شہرمیںرہنے والے ایک امیدوار نے پہلے اعظم خاںکی بیگم سے کل7ہزار ووٹوںسے ضمنی چنائومیں شکست کھائی تھی اس لئے ان پراٹلیںلگائی جارہی ہیںکہ وہی چنائولڑیںگے۔ جبکہ اعظم خاںکو اسمبلی رکنیت منسوخ کرانے اور ان پر تابڑتوڑ مقدمات قائم کرانے نیز ان کو مجرم ٹھہروانے والے شہرکی آبادی سے کچھ ہٹ کررہنے والے نوجوان لیڈرپر بھارتیہ جنتاپارٹی اعتماد ظاہرکرسکتی ہے ۔ان پر جہاںسرکارمہربان ہے تووہیںانتظامیہ منڈل بھرکاانتظامیہ میںان کی کچھ منفرد شناخت بنی ہوئی ہے۔ جب کہ اس سیٹ پرکافی عرصے سے لگارتاراعظم خاںکا ہی قبضہ اوردبدبہ ہے وہ اس سیٹ پر براجمان ہوتے چلے آرہے ہیںمگراب چوںکہ ان کو سزاہوچکی ہے اور ان کی ہی وجہ سے اس سیٹ پرضمنی چنائو وجہ بنی؟ اس لئے وہ بہ آسانی اس سیٹ کو چھوڑنے کے لئے تیارنہیں ہوں گے۔ سماج وادی پارٹی سے ویسے تو کافی امیدوارٹکٹ کے فراق میںدکھائی دے رہے ہیںمگر ایک سابق چیرمین جو کبھی ایم ایل سی توکبھی ودھان سبھاکاٹکٹ اعظم خاںسے مانگتے رہتے ہیںصبح سے وہ بھی سیاسی لباس میںنظرآنے لگے ہیں۔ امیدکی جارہی ہے کہ اعظم خاںایسے امیدوارکوضمنی چنائوکے میدان میںلائیںگے جس نے لوک سبھاکاضمنی چنائو لڑاتھا۔ وہ اب اپنے گھرپریوارسے ہٹ کر ہی امیدوار اتاریںگے۔ جبکہ بی ایس پی سماج وادی پارٹی سے گٹھ بندھن کرسکتی ہے۔آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا۔بتادیںکہ رام پورشہرمیں301149مرد، 276314خواتین کل ملاکر577463ووٹرہیں۔