• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ویڈیوبازی کے بعد یاترا میںبھاجپا کو نظر آئے ’ پیڈ‘ فلمی اداکار:بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہونیوالی فلمی شخصیات کو حصہ لینے کیلئے ادائیگی کی گئی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2022
0 0
A A
ویڈیوبازی کے بعد یاترا میںبھاجپا کو نظر آئے ’ پیڈ‘ فلمی اداکار:بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہونیوالی فلمی شخصیات کو حصہ لینے کیلئے ادائیگی کی گئی
Share on FacebookShare on Twitter

عامر سلیم خان
نئی دہلی، سماج نیوز سروس:کانگریس کو ایک بار پھر مبینہ ’ مسلم پارٹی‘ باور کرانے پر مشتمل ایک ویڈیو کومبینہ انتخابی حربہ بنانے کے بعد اب بی جے نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ بھارت جوڑو یاترا‘میں جو فلمی شخصیات راہل گاندھی کے ساتھ نظر آرہی ہیں وہ سبھی ’ پیڈ‘ ہیں۔ یعنی انہیں یاترا میں شامل کرنے کیلئے روپئے ادا کئے گئے ہیں۔دراصل بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے کچھ اداکار راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں نظر آئے ہیں۔ اب ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس کااثر ہونا لازمی تھا، اس حوالے سے پارٹی نے ایک بڑا دعویٰ کرڈالا ہے کہ فلمی اداکاروں کی شمولیت میں کوئی ’ گول مال‘ ہے۔ دعویٰ یہ کیا گیاہے کہ راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے فلمی اداکاروں اور اداکاراؤں کو پیسے دیے گئے ہیں۔ اس دعوے کے ساتھ ایک واٹس ایپ پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس دعوے پر کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی یاترا کو بدنام کرنے کیلئے کتنی بے چین ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار امول پالیکر نے مہاراشٹرا کی یاترا میں حصہ لیاتھا۔ اس کے بعد ایک اور اداکارہ آکانکشا پوری نے ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی کے ساتھ یاترا میں حصہ لیاہے۔ ادھرفلمی اداکاروں اور اداکاراؤں کی شمولیت پر ایک واٹس ایپ پیغام پوسٹ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے لکھا کہ راہل گاندھی کا دورہ ’’مینجڈ‘‘ ہے۔ یہ سب گول مال ہے بھائی! یہ پپو کبھی پاس نہیں ہوگا۔ کانگریس کو مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کے ساتھ 15 منٹ چلنے کیلئے ایک اداکار چاہئے۔ سفر اور ان کی رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری ہماری ہوگی۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار سفر کے مطابق اور اپنی پسند کے لحاظ سے وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
پیغام میں مزید کہاگیا ہے کہ اداکار کو یاترا کیلئے نومبر میں دستیاب ہونا چاہئے۔ اتنا ہی نہیں پیغام میں 15 منٹ کے سفر میں شامل ہونے کیلئے پیسے دینے کی بات کہی گئی ہے۔ادھر کانگریس لیڈر سچن ساونت نے اس کا جواب دیتے ہوئے ثبوتوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی یاترا کو بدنام کرنے کیلئے کتنی بے چین ہے۔ اس طرح کی جعلی واٹس ایپ تصاویر کو ثبوت کے طور پر دکھایا جا رہا ہے، جس پر کوئی نام یا نمبر نہیں ہے۔سچن ساونت نے کہاکہ مشہور شخصیات کے ذریعہ سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے بی جے پی سہارا لینے کے فن میں ماہر ہے، کانگریس نہیں۔ کیا ہمیں یو پی اے حکومت کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مشہور شخصیات کے ٹویٹس یاد نہیں ہیں؟ ہر کوئی جانتا ہے کہ بی جے پی کے آمرانہ اور فرقہ انگیز ایجنڈے کیخلاف کھڑے ہونے کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا وہ ہمارے مفاد اور ملک کیلئے کھڑے ہیں۔
بتادیں کہ جب بھارت جوڑو یاترا ضلع اکولا پہنچی تو راہل گاندھی کے اس سفر میں بالی ووڈ اداکارہ ریا سین نظر آئیں۔ جس میں اداکارہ ریا سین بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آئیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لے چکی ہیں۔اداکارہ پوجا بھٹ نے حیدرآباد میں راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیاتھا۔ کانگریس نے ٹویٹ کرکے پوجا بھٹ کی یاترا میں حصہ لینے کی تصویر شیئر کی تھی۔ اس میں لکھا تھا کہ ہر روز نئی تاریخ بن رہی ہے۔ ملک میں محبت کے متلاشیوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اس دوران اداکارہ کو راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ ان شخصیات کے بعد فلم اداکار سوشانت سنگھ 10 نومبر کو مہاراشٹر کے ناندیڑ میں یاترامیں شامل ہوئے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist