نئی دہلی، شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقہ میں رہائش پذیر مرحوم عثمان کے صاحبزادے عالم خان نے مسٹر یوپی، مسٹر دہلی، مسٹر اوپن انڈیا اورمسٹر انڈیاباڈی بلڈنگ کے کئی پروگراموں میں پہلا خطاب جیت کر اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ عالم خان نے سخت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔عالم خان نے اس جیت کا سہرا اپنے والدین اور اپنے استاد کو دیا ہے۔ استاذ قاسم صابری نے کہاکہ عالم کے اندر جیت کا جنون پہلے سے ہی تھا۔کامیابی حاصل کرکے میرا نام تو روشن کیا ہی دہلی والوں کو بھی خوشی کا تحفہ دیا۔ کامیابی کی خوشی میں آس پاس کے لوگوں نے ڈھول بجا کر جلوس نکالا اور استاد قاسم صابری عالم خان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر شاہ رخ، عثمان دہلوی،امر ناتھ،ناگپال، دانش خان، اقبال،سردار جی، شاذان ادریسی کفیل چودھری، محمد انس خان، جمیل حسین،سید انصاری، فہیم اعظم،شارق، وبھانشی اگروال، زہرہ خان اور سنی یادو وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔